یونیسیف کا کہنا ہے کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر تقریبا ًسوا ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی ضرورت ہے تاکہ اس بحران پر قابو پا یا جا سکے۔


بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نےتازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ شدید غذائی قلت کی وجہ سے پانچ برس سے کم عمر کے تقریباً 80 لاکھ بچے موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پانچ برس تک کی عمر کے قریب 80 لاکھ بچے غذا کی قلت کے سبب موت کے خطرے سے دو چار ہیں۔ سب سے زیادہ خطرے کا شکار ان 15 ممالک کے بچے ہیں جہاں اس وقت خوراک کی قلت ہے۔ ان میں افغانستان، یمن، ایتھوپیا اور ہیٹی بھی شامل ہیں۔
یونیسف کے مطابق موت کے خطرے سے دوچار ایسے بچوں کی تعداد ہر منٹ بڑھ رہی ہے۔ اس بگڑتی صورتحال کی ایک وجہ روس کے یوکرین پر حملے کے سبب عالمی سطح پر اشیائے خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی ہیں۔
غذائی قلت کے باعث بچوں میں جسمانی قوت مدافعت میں کمی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے پانچ برس سے کم عمر کے بچوں میں اچھی خوراک والے بچوں کے مقابلے میں موت کا خطرہ 11گنا زیادہ تک بڑھ جاتا ہے۔
یونیسیف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غذائی قلت کی وجہ سے رواں برس کے آغاز سے اب تک مزید دو لاکھ 60 ہزار بچے متاثر ہوئے ہیں۔
یوکرین میں جاری جنگ کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مسلسل خشک سالی اور کورونا وائرس کی وبا کے باعث اشیا خور ونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان محرکات نے غذائی قلت کے خطرے کو بڑھا دیا ہے۔
یونیسیف کا کہنا ہے کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر تقریبا ًسوا ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی ضرورت ہے تاکہ اس بحران پر قابو پا یا جا سکے۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 3 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 2 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 hours ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 3 hours ago







