Advertisement
تجارت

چین نے 2ارب 30کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل کردیے :مفتاح اسماعیل

اسلام آباد:وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے 2ارب 30کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل کردیے گئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 24th 2022, 11:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چین نے 2ارب 30کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل کردیے :مفتاح اسماعیل

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ چینی بینکوں کے کنسورشیم نے تقریباً 2.3 ارب ڈالر کی رقم آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی ہے۔

اپنے پیغام میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چین کی جانب سے دیے جانے والے لون کی منتقلی کے بعد ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین کی طرف سے دیا گیا قرض کمرشل ہوگا جس پر شرح سود 1.5 فیصد شائبور (شنگھائی انٹر بینک آفر ریٹ) ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 73 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کم ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement