اسلام آباد: ملک بھر میں آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلائی جائیگی۔


ترجمان وزارت صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم میں 12.6 ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ وزیر صحت قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ملک میں 25 اضلاع پولیو کیلئے حساس قرار دیے گئے ہیں ، پولیو کے خاتمے کیلئے مؤثر اور مربوط حکمت ترتیب دی ہے ۔
قادر پٹیل نے کہا کہ تمام والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن کے ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے ، مہم میں 33 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، مہم میں 30 ہزار سے زائد پولیو ورکر حصہ لے رہے ہیں۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ میں 2 سال سے پولیو وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، سندھ میں داخل ہونے والے بچوں کو بھی انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشز اور ٹول پلازہ پر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
علاوہ ازیں خیبرپختونخوا میں بھی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں پر 25 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کا ہدف ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 8 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائیں گے، مہم کے لیے 11 پولیو ٹیمیں اور 14 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں رواں سال پولیو کے 10 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پولیو کیسز کی بڑی وجہ والدین کا بچوں کو قطرے نہ پلانا ہے۔
دوسری جانب ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 18اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، 4 ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم 7 روز جبکہ دیگر 14 اضلاع میں 5روز چلے گی۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان کے پولیو ہائی رسک اضلاع میں کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ اور چمن شامل ہیں جبکہ جعفر آباد، نصیرآباد، لورالائی، خضدار، مستونگ، قلعہ سیف اللّٰہ، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل، صحبت پور، نوشکی، ڈیرہ بگٹی، چاغی اور لسبیلہ میں بھی مہم چلائی جائے گی۔
پولیو مہم کے دوران صوبے کے 18 اضلاع میں 12 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، 4904ٹیمیں بچوں کو پولیوسےبچاؤکےقطرے پلانےپرمامورہوں گی۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں 17 ماہ سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، پولیو کا آخری کیس27 جنوری 2021 کو رپورٹ ہوا تھا۔

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 17 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 19 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 19 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 18 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 18 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 19 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 18 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل