Advertisement
علاقائی

گریڈ16 سے 22 کے افسروں کی پیٹرول سبسڈی ختم کی جائے:خواجہ اظہار الحسن

کراچی:ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ گریڈ16 سے 22 کے افسروں کی پیٹرول سبسڈی ختم کی جائے،ان کو پیٹرول کی ضرورت نہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جون 27 2022، 10:24 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
گریڈ16 سے 22 کے افسروں کی پیٹرول سبسڈی ختم کی جائے:خواجہ اظہار الحسن

سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ عوام کی قسمت میں انقلابی سیاست سے تبدیلی آتی ہے، اگر انتخابی سیاست کا سسٹم یہی رہا تو کبھی بھی اس ایوان میں تبدیلی کی امید کم سے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اپنی تقریر میں ہمارا ذکر بھول گئے، پچھلی بار بھی وزیر اعظم 7 نشستوں پر تھے، اس بار بھی 7 نشستیں ہی ہیں۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہر حکومت پچھلی حکومت پر بوجھ ڈال کر چلی جاتی ہے، کوئی حکومت ذمہ داری نہیں لیتی ہے،عوام اپنے نصیب کے لیے سنتے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کو پیٹرول کی سبسڈی دی جائے، گریڈ16 سے 22 کے افسروں کی پیٹرول سبسڈی ختم کی جائے،ان کو پیٹرول کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس کی ریکوری بڑھتی جارہی ہے،ملک میں بحران ضرور ہے لیکن صوبوں کی محصولات میں کمی نہیں آئی، صوبائی فنانس کمیشن آپ بنائیں گے،اس کا انعقاد فوری کیا جائے، ڈائریکٹ ٹیکس میں آپ کی ریکوری کہیں نہ کہیں سست ہے،1713 ارب میں آپ صوبہ نہیں چلا سکتے ہیں۔

Advertisement