جی این این سوشل

جرم

فتح جنگ میں زمین کے تنازع پر 5 افرادہلاک

اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں زمین کے تنازع پر 5 افراد کی جان چلی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فتح جنگ میں زمین کے تنازع پر 5 افرادہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پولیس کے مطابق فتح جنگ میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  دو گروہوں کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس واقعےکی تحقیقات کررہی ہے اور اس حوالے سے ضروری قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔

علاقائی

خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث 7 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور ادارے متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث 7 افراد جاں بحق

پشاور : خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث گزشتہ 2 روز کے دوران 7  افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے ۔

پی ڈی ایم اے کی تازہ رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات میں چوراسی گھروں کو نقصان پہنچا جن میں پندرہ گھر مکمل تباہ جبکہ انہتر گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور ادارے متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی زیر صدارت وفد پاکستان پہنچ گیا

میڈ یا ذرائع کے مطابق وفد کی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی زیر صدارت وفد پاکستان پہنچ گیا

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی زیر صدارت وفد پاکستان پہنچ گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق اعلی سطحی وفد دو روزہ  دورہ پر پاکستان پہنچ گیا ہے ، میڈ یا ذرائع کے مطابق وفد کی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں ۔ 

وفد میں سعودی وزیر برائے پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمٰن عبدالمحسن الفادلی، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخورائف، نائب وزیر سرمایہ کاری بدر البدر، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ محمد مازید التویجری اور دیگر شامل ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ سے تجاور کر گئی، الیکشن کمیشن

مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 ہو گئی جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہو گئی، ترجمان ای سی پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ سے تجاور کر گئی، الیکشن کمیشن

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 1لاکھ 36 ہزار311 تک پہنچ گئی، الیکشن کمیشن نے ملک کے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کر دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 ہو گئی جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہو گئی۔ عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 تھی۔

ملک بھر میں 18سے35سال کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 81 لاکھ 28 ہزار 145 ہے۔ ملک میں 36 سے 45 سال کے ووٹرز 2 کروڑ 88 لاکھ 34 ہزار 294 ہے۔

الیکشن کمیشن کےمطابق آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 290 ہے جب کہ  سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 971 ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد 2 کروڑ 21 لاکھ 83 ہزار168 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں ووٹرز کی کل تعداد 54 لاکھ 39 ہزار 666 ہے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 216 ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll