سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے 13 اضلاع میں کامیابی حاصل کرلی ہے جب کہ ضلع کونسل گھوٹکی میں اب تک جی ڈی اے کو سبقت حاصل ہے۔


ضلع کونسل کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے جیکب آباد، کشمور، شہید بے نظیر آباد یعنی نواب شاہ اور عمر کوٹ میں فیصلہ کن اکثریت حاصل کرلی ہے۔
اس کے علاوہ سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، میرپور خاص اور تھرپارکر میں پیپلز پارٹی کو اپنے حریفوں پر سبقت حاصل ہے۔
گھوٹکی میں ضلع کونسل کی 66 میں سے 14 نشستوں کے نتائج سامنے آئے ہیں جن میں سے 11 نشستیں جی ڈی اے نے جیت لی ہیں۔
جیکب آباد سے پی ٹی آئی کے محمد میاں سومرو موجودہ رکن قومی اسمبلی ہیں مگر یہاں پی ٹی آئی کو بدترین شکست ہوئی ہے اور اب تک 30 میں سے 24 نشستیں پیپلز پارٹی نے اور 6 آزاد امیدواروں نے جیت لی ہیں۔
نواب شاہ کے شہری علاقے میں پیپلز پارٹی نے 56 میں سے 51 نشستیں جیت کر بڑا اپ سیٹ کیا اور یہاں ایم کیو ایم اپنے روایتی ووٹ بینک کے باوجود کوئی نشست نہ جیت سکی۔
میرپور خاص ٹاؤن کمیٹی میں بھی پیپلز پارٹی نے 68 میں سے 53 نشستیں جیت کر واضح کامیابی حاصل کی جب کہ ایم کیو ایم یہاں اپنے روایتی حلقہ اثر کے باوجود صرف 4 نشستیں حاصل کر سکی۔
پی ٹی آئی صرف شاہ محمود قریشی کے حلقہ اثر کے ضلع عمر کوٹ میں کچھ موجودگی دکھا سکی جہاں اب تک میونسپل کمیٹی کی 14 میں سے 6 نشستیں پی ٹی آئی نے جب کہ 8 نشستیں پیپلز پارٹی نے جیتی ہیں۔
پیپلز پارٹی کے حریف جتوئی گروپ کے گڑھ نوشہرو فیروز میں بھی پیپلز پارٹی نے اپنے حریفوں کو چت کر دیا اور اب تک ضلع کونسل کی 25 میں سے 22 نشستیں حاصل کر لی ہیں۔
پیپلز پارٹی اور جی ڈی اے کا سب سے کڑا مقابلہ خیرپور میں متوقع تھا مگر یہاں بھی پیپلز پارٹی نے ضلع کونسل کی اب تک 35 میں سے 32 اور میونسپل کمیٹیوں کی 132 میں سے 84 نشستیں حاصل کر کے واضح برتری حاصل کر لی ہے۔

کوئٹہ :وزیراعظم کی گورنر ہاؤس آمد، صوبے کے اُمور اور ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم کو بریفنگ
- 39 منٹ قبل

ایرانی صدر کاسیکیورٹی فورسزکو مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم
- 20 گھنٹے قبل

امریکی تاریخ میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر پاکستانی منتخب
- ایک دن قبل

کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد گرفتار
- ایک دن قبل

سابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

مسلح افواج ملک کی جغرافیائی سرحدوں اور داخلی سلامتی کے تحفظ کے لیے چوکس ہیں،فیلڈ مارشل
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے امن دشمن اقدامات کو نہیں چھپا سکتا،دفتر خارجہ
- 26 منٹ قبل

سربراہ پاک فضائیہ کی اعلیٰ سعودی عسکری قیادت سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل

اسٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل،انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزارپوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- 20 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر اضلاع میں شدید سردی کی لہر برقرار ، میدانی علاقوں میں شدید دھندکا راج
- ایک دن قبل











