جی این این سوشل

پاکستان

آئی ایم ایف سے جلد معاہدہ طے پا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی ایم ایف سے جلد معاہدہ طے پا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی سے خطاب  کے دوران  وزیراعظم  نے کہا  کہ عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے، شمسی توانائی کے حوالے سے پروگرام جلد لیکر آئیں گے، تاریخ میں پہلی بار صاحب ثروت افراد پر ٹیکس لگایا ہے، صاحب ثروت افراد سے 200 ارب روپے سے زائد جمع ہونے کی توقع ہے، صاحب ثروت افراد قربانی کے جذبے کے ساتھ آگے آئیں، تبدیلی اور نئے پاکستان والوں نے ایسے کوئی اقدامات نہیں کیے، مختلف شعبوں کے مالکان کی آمد ن پر ڈائریکٹ ٹیکس لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ پاکستان کو رفاعی ریاست دیکھنا چاہتے تھے، گزشتہ حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچا دیا تھا، آج پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ چکا ہے۔

پاکستان

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

وفد کی اسلام آباد آمد پر وفاقی وزراء مصدق ملک اور جام کمال خان نے استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد اتوار کو پاکستان پہنچا جو پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرے گا ۔

وفد کی اسلام آباد آمد پر وفاقی وزراء مصدق ملک اور جام کمال خان نے استقبال کیا۔


واضح رہے کہ زراعت، ٹیکنالوجی، ریٹیل اور کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی تیس سے زائد سعودی کمپنیوں کے سربراہان اس وفد کا حصہ ہیں۔

 اس دورے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی اور پاکستان سعودی اقتصادی تعلقات کو نئی راہ ملے گی ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کچے کے سرحدی علاقے میں پولیس کی کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 7 زخمی

آپریشن میں ڈاکو عالم شر اور نذیر شر مارے گئے جبکہ ڈاکو مٹھا شر سمیت 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کچے کے سرحدی علاقے میں پولیس کی کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 7 زخمی

سندھ وپنجاب کےکچےکےسرحدی علاقے میں پنجاب پولیس نے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کرکے 2 ڈاکو  ہلاکجبکہ کارروائی میں 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن میں ڈاکو عالم شر اور نذیر شر مارے گئے جبکہ ڈاکو مٹھا شر سمیت 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک ڈاکو پولیس کے 3 جوانوں کی شہادت ، قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوت تھے۔

ڈی پی او کا کہنا ہےکہ مختلف مقامات پر ڈاکوؤں سے مقابلہ ابھی جاری ہے اور ماچھکہ ، بھونگ، صادق آباد اورکوٹ سبزل کی پولیس نفری بھی آپریشن میں شریک ہے،گھوٹکی اور راجن پور پولیس کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان نے بتایا کہ بگٹی قبیلے کے رضا کار  بھی پولیس کے ساتھ ہیں۔ ڈاکوؤں نے چوکیاں مضبوط بنانے کا کام روکنے کےلئے پولیس پر شدید فائرنگ کی۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں رینجرز  پولیس سے تعاون کررہی ہے اور سندھ پولیس نے ہمارا زبردست ساتھ دیا ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ آپریشن میں مختلف اداروں کے ساتھ رابطہ ہے، جب کہ آپریشن میں رضاکاروں کی شمولیت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں رضا کار شامل نہیں کیے جاتے بلکہ وہ انٹیلیجنس معلومات دیتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے  انفارمرز کی مدد لیتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ

چینی صدر شی جن پنگ پانچ سالوں میں پہلی بار یورپ کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے فرانس، سربیا اور ہنگری کے رہنماؤں کی دعوت پر پیرس، بلغراد اور بڈاپسٹ کے دورے طے کئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ آج ( اتوار) کی صبح فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، جمہوریہ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووکیچ اور صدر تماس سلیوک اور وزیر اعظم وکٹر اوربان کی دعوت پر فرانس، سربیا اور ہنگری کے سرکاری دوروں کے لیے بیجنگ سے روانہ ہوئے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے قبل ازیں کہا کہ صدر شی جن پنگ کے یورپی دارالحکومتوں کے دوروں سے فرانس، سربیا، ہنگری اور یورپ کے ساتھ چین کے تعلقات کو مجموعی طور پر فروغ ملے گا اور ساتھ ہی ساتھ عالمی پرامن ترقی کو فروغ ملے گا۔

چینی صدر شی جن پنگ پانچ سالوں میں پہلی بار یورپ کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے فرانس، سربیا اور ہنگری کے رہنماؤں کی دعوت پر پیرس، بلغراد اور بڈاپسٹ کے دورے طے کئے ہیں۔چینی وزارت خارجہ نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ شی جن پنگ کا یورپی دورہ 5 سے 10 مئی تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس دورے میں شی جن پنگ کے وفد میں ان کی اہلیہ پینگ لی یوان، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر اور رکن وانگ یی شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll