اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں پر امن احتجاج کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ توڑ پھوڑ سے ملک کا نقصان ہوتا ہے۔

عوام سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں صبح سے عوام سڑکوں پر ہیں، پرامن احتجاج کی اجازت ہمارا آئین دیتا ہے،عالمی سازش کے تحت اقتدار میں آنے والوں نے عوام کے لیے صرف مشکلات پیدا کی ہیں، انہوں نے معیشت ٹھیک کرنی تھی کیوں کہ ان کو بڑے تجربہ کار سمجھتے تھے، ان لوگوں نے صرف اپنے اوپر 1100ارب روپے کے کیسز ختم کرائے، انہوں نے اپنے آپ کو این آر او 2 دیا،اپنی کرپشن بچانے کے لیے اداروں کو تباہ کیا،موجودہ کابینہ میں 60فیصد لوگ ضمانتوں پر ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں 2 خاندانوں نے30 سال حکمرانی کی، 30سال کرپشن کرنے والوں نے صرف خود کو این آر او دیاہے،ایف آئی اے اور نیب کو تباہ کردیاہے، سیاستدانوں کو بھیڑبکریوں کی طرح خریداجاتاہے،دوماہ ہوگئے مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، دوماہ میں سٹاک مارکیٹ بھی نیچے گرگئی ہے، دوماہ سے روپیے کی قدرمسلسل کم ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی تیاری ہو رہی ہے، انہوں نے تو رہنا نہیں افسران کوئی غیر قانونی کام نہ کریں، اب پنجاب میں حمزہ شہبازکی حکومت نہیں رہے گی، ہماری حکومت میں ملک صیح سمت میں جارہا تھا، آئی ایم ایف نے بھی ہماری حکومت کی کارکردگی کوسراہا، کون سی قیامت آگئی دوماہ میں مہنگائی آسمان پرپہنچ گئی۔
عمران خان نے کہا کہ سازش کرکے اقتدارمیں آگئے ہیں تو کہتے ہیں سارا کچھ عمران خان نے کیا، اگر ہم نے سارا کچھ کیا تو ہمیں اقتدارمیں رہنے دیتے، ہماری حکومت بھی آئی ایم ایف پروگرام میں تھی، ہماری حکومت نے کورونا کے باوجود عوام کوریلیف دیا مشکل حالات میں سبسڈی دی، کورونا کے دوران دنیا میں مہنگائی بڑھی، ہم نے اپنا پیٹ کاٹ کر ڈیزل، پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائی تھیں،اب ان نالائقوں کی وجہ سے تمام چیزوں کی قیمتیں آسمان پرچلی گئیں، یہ سارا وقت اپنی چوری بچانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج کرنا سب کا حق ہے، ہفتے کی شام کو پریڈ گراؤنڈ میں تاریخی احتجاج کریں گے، ہفتے کو بڑے شہروں میں بھی پرامن احتجاج کریں گے، ہم زندہ قوم بن کر سب احتجاج میں شرکت کریں گے، 2 جولائی کو اسلام آباد میں عوام کے ساتھ مل کر ملک اور عوام کے خلاف شرمناک سازش پر تاریخی احتجاج کریں گے، پاکستان کی مزید دلدل میں گرنے سے بچانے کے لئے واحد راستہ صاف شفاف انتخابات ہیں، پچیس مئی کو چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا، آمریت میں بھی ایسا ظلم نہیں دیکھا تھا۔ ان سے حکومت سنبھالی نہیں جارہی، یہ بیرون ملک ہاتھ پھیلا رہے ہیں کوئی ان کی مدد نہیں کر رہا، فری میں کوئی مدد نہیں کرتا۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ان میں ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت نہیں، انہوں نے1100ارب معاف کرالیا ہے، اگر عوام کو 500 ارب کی بجلی پر سبسڈی دیدیں تو اس بحران کو روک سکتے ہیں، چوروں نے خود کو ریلیف دینے کے لیے عوام کو بدترین مہنگائی کی اذیت ناک تکلیف میں مبتلا کر رکھا ہے، نکمے،نااہل،بددیانت اور بدنام گروہ نے اپنی چوری بچانے کے لیے بغیر تیاری اقتدار پر قبضے کی سازش کی۔

13 سال سے قبل اسمارٹ فون کا استعمال بچوں کی ذہنی صحت کیلئے خطرناک، نئی تحقیق میں انکشاف
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان مسلم لیگ ق نے 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

این اے-66 ضمنی انتخاب،: پاکستان مسلم لیگ کے بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
- 10 گھنٹے قبل

’’یوں جو تکتا ہے آسمان کو تو ۔۔۔‘‘باغی اور روایت شکن شاعرجون ایلیا کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے
- 12 گھنٹے قبل

عد م پیشی پربانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 14 گھنٹے قبل

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
- 13 گھنٹے قبل

27ویں آئینی ترمیم کا مقصد عدالتی اصلاحات اور آسان انصاف کی فراہمی ہے، وزیر قانون
- 14 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
- 14 گھنٹے قبل

چیف آف ڈیفنس سٹاف کا عہدہ آرمی چیف کو دینے کی تجویز،مجوزہ ترمیم کا مسودہ سامنے آ گیا
- 14 گھنٹے قبل

تیسر ا ون ڈے: پروٹیز کو 7 وکٹوں سے شکست، سیریز 2-1 سے پاکستان کے نام
- 8 گھنٹے قبل

ترکیہ ، آذربائیجان کے اظہارِ یکجہتی پر مشکور ہیں،معرکہ حق میں دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے گرائے،وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

آخری ون ڈے: شاہینوں کی تباہ کن باؤلنگ، پروٹیز 143 رنز پر ڈھیر
- 14 گھنٹے قبل







.jpg&w=3840&q=75)

