Advertisement
علاقائی

پنجاب میں نیا آئینی بحران جنم لینے والا ہے:شاہ محمود قریشی

ملتان:سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہے پنجاب میں نیا آئینی بحران جنم لینے والا ہے،صوبائی انتظامیہ جانبداری کا مظاہرہ نہ کرے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جون 28 2022، 11:57 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب میں نیا آئینی بحران جنم لینے والا ہے:شاہ محمود قریشی

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرس میں کہا کہ پنجاب کی انتظامیہ قانون کے دائرے میں رہ کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے، پنجاب میں نیا آئینی بحران جنم لینے والا ہے، صوبائی انتظامیہ جانبداری کا مظاہرہ کرنے سے گریز کرے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ حمزہ شہباز اب آئینی وزیراعلیٰ نہیں رہے، ان کا وزارت اعلیٰ کا الیکشن کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے اور لاہور ہائی کورٹ دوبارہ الیکشن کا حکم دے سکتا ہے، اتحادی جماعتیں ساتھ چھوڑ دیں تو شہباز حکومت بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت گرانے کے لیے غیر فطری اتحاد بنایا گیا، 11 جماعتی اتحاد میں اب دراڑیں واضح ہو چکی ہیں، اتحادی جماعتوں نے بلدیاتی الیکشن کو مسترد کر دیا ہے، سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج کو جے یو آئی ف نے مسترد کر دیے، ایم کیو ایم کو بھی شکوے ہیں، ان کا کہنا ہے پیپلز پارٹی نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے، اسعد محمود نے سود کے معاملے پر شہباز شریف کو احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

Advertisement