جی این این سوشل

کھیل

انگلش کپتان این مورگن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لندن:این مورگن انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے اور رنز بنانے والے کرکٹر ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انگلش کپتان این مورگن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق این مورگن رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی قیادت کرنا چاہتے تھےتاہم پچھلے کچھ عرصے سے فٹنس مسائل کا سامنا ہونے کے باعث انہوں نے کرکٹ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ این مورگن رواں ماہ نیدرلینڈز کے خلاف سیریز میں انجری کے باعث خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے، مورگن کی ریٹائرمنٹ کے بعد جوز بٹلر کو انگلش ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

تجارت

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 544.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اسلام آباد: اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 633.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 544.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

فروری میں اٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 73.9 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 82.8 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 73.9 ملین ڈالرتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 18.082 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 18.308 ارب ڈالرتھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 212 سکول تبا ہ

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 590 ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 212 سکول تبا ہ

غزہ پر اسرائیل کی مسلسل وحشیانہ بمباری میں گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک 212 سکولوں کو براہ راست نشانہ بنایاگیا۔

 اقوا م متحدہ کے بچوں کے ادارے کے مطابق سیٹلائٹس کے ذریعے لی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری تنازعے میں کم از کم ترپن سکول مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ کے وسط سے سکولوں پر حملوں میں نو فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید 86 فلسطینی شہید کردیے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 590 ہوگئی۔ 

 یاد رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں سے7 اکتوبر سے اب تک 74 ہزار 889 فلسطینی زخمی ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان،برطانیہ اقتصادی و معاشی تعلقات بہتر بنائیں گے ، صدر آصف علی زرداری

صدر مملکت  نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان،برطانیہ اقتصادی و معاشی تعلقات بہتر بنائیں گے ، صدر آصف علی زرداری

 صدر آصف علی زرداری نے باہمی مفاد کیلئے پاکستان اور برطانیہ میں تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج  پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کی اور اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صدر آصف علی زرداری  نے کہا کہ روزگار کے مواقع بڑھانے اور غربت میں کمی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر مملکت  نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 6 لاکھ ہیکٹرز سے زائد رقبے پر مینگروز کے جنگلات ہیں جن کا ساحلی ماحولیاتی نظام کی بہتری اور ماحولیاتی پائیداری میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سورج کی روشنی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جس سے ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔جین میریٹ نے صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll