جی این این سوشل

تفریح

سلمان خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

ابوظبی نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سمیت چند دیگر فلمی ستاروں کو گولڈن ویزا دینے کا اعلان کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سلمان خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

رواں مہینے ابوظبی نے بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ایوارڈز آئیفا کی میزبانی کی تھی۔

اس ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے بھارتی فلم انڈسٹری کی شخصیات ابوظبی پہنچی تھیں۔

آئیفا (انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز) نے ابوظبی کے فلم کمیشن کے ہمراہ بالی ووڈ انڈسٹری کے چند صف اول کے اداکاروں کو گولڈن ویزا دلوانے کے لیے کام کیا۔

متحدہ عرب امارات کا 10 سال کا گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں سلمان خان، دیویا کمار، جینیلیا دیش مکھ، رتیش دیش مکھ، بھوشن کمار، انیس بزمی اور آندرے ٹمنز شامل ہیں۔

گولڈن ویزا کے ذریعے نا صرف عرب امارات میں رہائش رکھی جاسکتی ہے بلکہ ملازمت یا کاروبار بھی کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان

اگر مذاکرات ہوئے تو کبھی نہیں چھپائیں گے، بیرسٹر گوہر

القادر ٹرسٹ کیس میں میڈیا کو سماعت کے دوران اندر نہیں آنے دیا گیا، یہ سب کچھ غیر قانونی اور غیر آئینی ہو رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اگر مذاکرات ہوئے  تو کبھی نہیں چھپائیں گے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ، جب مذاکرات ہوں گے تو ہم کچھ نہیں چھپائیں گے، ہم بتائیں گے کہ آج مذاکرات ہوئے، کس کےساتھ کتنے گھنٹے بات چیت ہوئی، لیکن اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی میڈیا سے گفتگو کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں غیر قانونی ٹرائل کو عدالت کے سامنے رکھیں گے، جیسے جیسے گواہ آتے جائیں گے پتہ چلے گا کیس انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے بنایا گیا۔آج القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت ہوئی، میڈیا کو سماعت کے دوران اندر نہیں آنے دیا گیا، یہ سب کچھ غیر قانونی اور غیر آئینی ہو رہا ہے۔

بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس سیاسی انتقام کا کیس ہے، بانی پی ٹی آئی نے بہاولنگر واقعہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، ملک میں جنگل کا قانون ہے، جب بانی پی ٹی آئی کے گھر کے دروازے توڑے گئے تب کسی نے معافی نہیں مانگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین ماہ سے سپریم کورٹ سے پٹیشن سننے کی استدعا کر رہے ہیں کہ ہمارے کیسز کو سماعت کے لئے لگایا جائے، ہماری پٹیشن کو تاحال نہیں سنا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج خان صاحب نے عدالت سے بشریٰ بی بی کی صحت کی خرابی اور ان کو زہر دینے کے خدشے کی استدعا کی جج صاحب نے حکم دیا کہ کل شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر کے سامنے بی بی کا طبی معائنہ اور ٹیسٹ کروائے جائیں جج صاحب نے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر سے بشریٰ بی بی کا چیک اپ کرانے کی ہدایت کی ہے، ہمیں امید ہے کہ عدلیہ کے فیصلے پر عمل درآمد ہو گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر مذاکرات ہوں گے تو کبھی نہیں چھپائیں گے، کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بانی پی ٹی آئی کے بشریٰ بی بی کی صحت و سکیورٹی بارے خدشات ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا اگر کچھ ہوا تو یہی لوگ ذمہ دارہوں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے تو ہمیشہ کہا ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، ہمارا چھ جماعتوں کے ساتھ الائنس ہوگیا ہے، ہماری کسی ادارے کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بانی پی ٹی آئی نے کبھی کسی ادارے کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جلسوں کی اجازت نہیں دی جارہی، اس کے باوجود ہم کنونشن و ریلیاں نکالیں گے۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیساکھی کے تہوار کیلئے سکھ برادری کی کرتار پور آمد

واضح رہے کہ سکھ رہنماؤں نے وقف بورڈ اور مزارات کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیساکھی کے تہوار کیلئے سکھ برادری کی  کرتار  پور آمد

لاہور: بیساکھی کا تہوار منانے کے لیے اس وقت پاکستان میں موجود دو ہزار چار سو سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے گوردوارہ کرتار پور پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھ یاتری کرتارپور میں دو دن قیام کریں گے ، اس موقع پر ایویکیو ٹرسٹ بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم نے کہا کہ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکھ رہنما ایوکیو ٹرسٹ بورڈ کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔


واضح رہے کہ سکھ رہنماؤں نے وقف بورڈ اور مزارات کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جاری منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں، وزیر اعلی پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور رنگ روڈ SL-3 کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر SL-4 کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاری منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں، وزیر اعلی پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا نے کہا کہ سڑکوں اور اسپتالوں کی تعمیر و بحالی میں کسی قسم کی کوئی تاخیر قابل قبول نہیں ہے ۔

 وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز  نے بدھ کے روز پنجاب بھر میں سڑکوں، بنیادی صحت یونٹس (BHUs) اور رورل ہیلتھ سینٹرز (RHCs) کی بحالی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ میں خود جا کر ان منصوبوں کا جائزہ لوں گی۔


وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور رنگ روڈ SL-3 کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر SL-4 کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔


اجلاس میں دیپالپور لیہ میگا روڈ کے علاوہ دیگر سڑکوں کی تعمیر کی سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ لاہور ایکسپریس وے پر 100,000 درختوں سمیت سڑکوں کے اطراف درخت لگانے کی ہدایت کی۔


 وزیر اعلیٰ مریم نواز  کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب خوشحال (سڑکوں کی بحالی...پنجاب خوشحال) پروگرام" کے تحت پنجاب بھر میں 590 آرٹیریل اور کنیکٹر سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کا کام شروع ہو چکا ہے۔ 

مریدکے نارووال، پینسرہ شورکوٹ، جھنگڑہ احمد پور شرقیہ، چونڈہ سبز پیر اور ظفر وال سڑکوں پر تعمیراتی کام زوروں پر ہے۔ بتایا گیا کہ بہاولپور تا جھنگڑا ایسٹ پنجاب کا خوبصورت ترین ایکسپریس وے ہوگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملتان وہاڑی ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے مئی میں سرمایہ کار کانفرنس منعقد کی جائے گی۔


وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی  کہ پھول نگر، مانگا، شامکے بھٹیاں اور فیروز والا میں مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ باقی پر کام زور و شور سے جاری ہے۔ انہوں نے صحت کے مراکز کی اپ گریڈیشن کا کام  جلد سے جلد  مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll