Advertisement

شہری پر منشیات کاجھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او ہربنس پورہ گرفتار

ایس ایس پی انویسٹی گیشنزکی انکوائری میں ایس ایچ او ہربنس پورہ پر قصوروار ثابت ہوا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 30th 2022, 12:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہری پر منشیات کاجھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او ہربنس پورہ گرفتار

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے شہری پر منشیات کاجھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او صفدر سجاد کو گرفتار کر کے پرچہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشنزکی انکوائری میں ایس ایچ او ہربنس پورہ پر قصوروار ثابت ہوا۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی بھی پولیس افسر کو حق حاصل نہیں کہ وہ عام شہری پر ظلم کرے اوراُسے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرے۔ کرپشن، اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ 

سہیل چودھری  نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے والے افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ 

Advertisement