گلگت : گلگت بلتستان کے سیاحت اور کھیلوں کے محکمے نے اعلان کیا ہے کہ تین روزہ شندور پولو فیسٹیول آج سے شروع ہوگا۔


12 ہزار 600 فٹ بلندی پر واقع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں اس سال پھر میلا سجنے کو تیار ہے ، پولو گرائونڈ میں خیبرپختونخوا حکومت کے اشتراک سے سالانہ پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا۔
فیسٹیول میں گلگت بلتستان اور چترال کی ٹیمیں حصہ لیں گی، شندور پولو فیسٹیول کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
عالمی وبا کورونا کی وجہ سے گزشتہ دو سال " شندور پولو فیسٹول" تعطلی کا شکار رہا، لیکن سیاح اور پولو کے شوقین کھلاڑیوں اس کے دوبارہ انعقاد پر بہت خوش ہیں ۔
شندور پولو فیسٹول 7 سے 9 جولائی تک ہوتا ہے ، لیکن اس سال عید قربان کی وجہ سے اس فیسٹول کے شیڈول کو آگے لے جایا گیا ہے اور اس سال یکم سے 3 جولائی تک پولو میچز کھیلے جائیں گے ۔
شندور چترال اور گلگت بلتستان کے باڈر پر واقع سرسبز کھلا میدان ہے ، جہاں پر 1936 سے باقاعدگی کے ساتھ ہر سال ہوتا آرہا ہے، اس فیسٹول کو عالمی شہرت حاصل ہے اور ہزاروں مقامی و غیر ملکی سیاح اس میں شرکت کرتے ہیں۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago






