اسلام آباد:رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں بدکلامی اور اوباش پن شریف خاندان نے متعارف کروایاہے۔


پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فرخ حبیب نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں بدکلامی اور اوباش پن شریف خاندان نے متعارف کروایا، آج بھی اس خاندان کا پورا زور بیہودگی کے فروغ پر ہی لگ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھگوڑے چور کی جھوٹی دختر ملک میں بداخلاقی کی ہر مہم کی سرپرستی کررہی ہے،سر تا پا اس کرپٹ اور جھوٹی خاتون کے شر سے عدلیہ و فوج سمیت کوئی محفوظ نہیں، وزیراعظم ہاؤس میں عوام کے پیسوں سے یہ جھوٹی خاتون فوج اور عدلیہ کے خلاف مہم چلاتی ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ اس کا کرپٹ مفرور باپ بھرے جلسوں میں عسکری قیادت پر کیچڑ اچھالتا تھا، اس جھوٹی خاتون کا باپ حکومت میں تھا تو اپنی سرپرستی میں ڈان لیکس جیسی وارداتیں کرتا رہا، اس جھوٹی خاتون کو اپنی اور باپ کی جائیدادوں کے علاوہ ہر بات کی خبر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں مائیں بہنیں بیٹیاں عفت و عصمت کی علامت ہیں، یہ بیہودہ خاتون آڈیو ویڈیوز کا مکروہ دھندہ کرتی ہے، این آر او ٹو نے چوروں کو 1100 ارب ہضم کرنے ہی کی اجازت نہیں دی بلکہ مریم صفدر جیسوں کو سیاست و معاشرت میں غلاظت پھیلانے کی بھی کھلی چھوٹ دی ہے۔
فرخ حبیب نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس جھوٹی خاتون اور اس کے باپ کا حرام کا زیادہ تر پیسہ ملک سے باہر ہے،عوامی تکالیف کا احساس اس کے باپ کو تھا نہ اس کو اور اس کے چچا کو ہے، چوروں کا ٹبر اپنی چوری بچانے اور سیاست میں گند ڈالنے آیا تھا، دونوں کام پورے زور سے کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ این آر او دینے کی بجائے اس جھوٹی خاتون جیسی وباؤں کا تدارک ریاست کی ذمہ داری ہے، اسے لگام ڈال لیں، باہر سے ڈالی گئی تو بہت تکلیف ہوگی۔

ٹی ایل پی احتجاج پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کی فہرستیں تیار، حکومت کا کریک ڈاؤن شروع
- 16 گھنٹے قبل
ملک بھر میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی
- 13 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی کی کابینہ پر مشاورت، نئے اور پرانے چہروں کی واپسی متوقع
- 12 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی رہنما سعد رضوی کے گھر سے 14 کروڑ سے زائد کی رقم اور زیورات برآمد
- 12 گھنٹے قبل

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں کا مثبت رویہ
- 13 گھنٹے قبل

فیفا غزہ میں فٹبال سہولیات کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کرے گا، صدر جیانی انفنتینو
- 13 گھنٹے قبل

غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، جنگ بندی کے باوجود امداد پر پابندی برقرار
- 13 گھنٹے قبل

گورنر خیبرپختونخوا نے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے پر آمادگی ظاہر کر دی
- 17 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
سوشل میڈیا کا ایک گھنٹہ استعمال بچوں کی تعلیمی قابلیت متاثر کر سکتا ہے، تحقیق
- 12 گھنٹے قبل

ملالہ یوسفزئی کا انکشاف: ویڈ نشے کے استعمال سے طالبان حملہ یاد آگیا
- 13 گھنٹے قبل

افغان قیادت مسائل کا پُرامن حل چاہتی ہے، جنگ نہیں: مولانا فضل الرحمٰن
- 16 گھنٹے قبل

ڈھاکا: گارمنٹ فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آتشزدگی ، 16 افراد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل