جی این این سوشل

پاکستان

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں بارش ہوگی اور مطلع ابر آلود رہے گا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے، محکمے نے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ  جبکہ ذیادہ سے ذیادہ 35 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مجموعی طور پر ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں بارش اور مطلع ابر آلود رہے گا، بالائی اضلاع میں بھی بارش کی توقع ہے۔

علاوہ ازیں گلگت بلتستان کشمیر میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، خیبرپختونخوا کے  بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے  بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا۔

علاقائی

رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،سی بی ڈی کے پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

پنجاب میں رئیل سٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی (سی بی ڈی) کے پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں آئی ٹی سٹی کے لئے چین، جنوبی کوریا اور سعودی عربین کمپنیوں سے ڈیل فائنل کرنے کی ہدایت دی گئی اور سی بی ڈی پراجیکٹ پر سال بہ سال ٹارگٹ مکمل کرنے اور پیش رفت کی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

سی بی ڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے قائد ڈسٹرکٹ، باب ڈسٹرکٹ اور پنڈی ڈسٹرکٹ کے بار ے میں جائزہ رپورٹس اجلاس میں پیش کیں۔

اجلاس میں پنجاب کے 8 شہروں میں سی بی ڈی بزنس سنٹرز قائم کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ سیالکوٹ میں سٹی آف سپورٹس قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو فیروز پور روڈ پر گرینڈ سوک سنٹر لاہور کے قیام کے بار ے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ لاہور کلمہ چوک پر سی بی ڈی گرینڈ سینٹرل سیشن قائم ہو گا جبکہ گرینڈ سوک سنٹر میں 600 شاپس اور ریسٹورنٹس قائم ہوں گے، سی بی ڈی مین بلیوارڈ پر ماحول دوست بلیوروڈز بنائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے روانہ

قومی کرکٹ ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور سے روانہ ہونے کے بعد دبئی پہنچ گئی جہاں سے آئر لینڈ روانہ ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کیلئے براستہ دبئی روانہ ہوگئی۔ قومی کرکٹ ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور سے روانہ ہونے کے بعد دبئی پہنچی۔

دبئی سے پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ روانہ ہوگی، جہاں قومی ٹیم تین ٹی 20انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

ٹی 20 میچز 10، 12 اور 14مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔آئرلینڈ سے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ جائے گی۔ گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف چار ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

محمد عامر ویزہ اجراء میں تاخیر پر ٹیم کو آئرلینڈ میں جوائن کریں گے۔ اس کے علاوہ شاداب خان اور حسن علی بھی آئرلینڈ میں ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کی آئر لینڈ روانگی سے قبل لاہور ائیرپورٹ پر قائم مقام گورنر پنجاب محمد احمد خان پہنچے جہاں وی آئی پی لاؤنج میں قائمقام گورنر پنجاب محمد احمد خان نے قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی۔

قائم مقام گورنر پنجاب محمد احمد خان نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور قومی کرکٹ ٹیم کو ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس، نوازشریف کی بریت کی درخواست پردلائل کیلئےنوٹس جاری

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ریفرنس، نوازشریف کی بریت کی درخواست پردلائل کیلئےنوٹس جاری

توشہ خانہ ریفرنس، احتساب عدالت نےسابق وزیراعظم نوازشریف کی بریت کی درخواست پردلائل کے لئے 23 مئی کے لئے نوٹس جاری کردئیے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، نواز شریف ،یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کےریفرنس پر سماعت ہوئی۔ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ارشد تبریز ایڈوکیٹ عدالت میں  پیش ہوئے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا محمد عرفان عدالت پیش ہوئے، توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کردی گئی۔

 جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیتے ہیں ۔اس اپلیکشن کو نیب ہیڈ کوارٹر بھجوا دیتا ہوں۔

  پراسکیوٹر نے کہا کہ شارٹ نوٹس کردیں ۔

 احتساب عدالت نے نواز شریف کی بریت کی درخواست پر دلائل کیلئے 23 مئی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ۔

یوسف رضا گیلانی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی جسے عدالت نے منطور کر لیا۔

وکیل ارشد تبریز نےموقف اختیار کیا کہ صدر آصف علی زاردی کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے ان کی حد تک کیس نہیں چل سکتا ۔

 نیب پراسیکوٹر نےکہاکہ صدراتی استثنیٰ کے حوالے سے درخواست مل گئی اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll