جی این این سوشل

پاکستان

شہباز شریف کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شہباز شریف کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، صورتحال پر تبادلہ خیال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ٹفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف بزرگ سیاستدان چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم سے ملک اور پنجاب کی صورتحال پر گفت و شنید کی۔ سیاسی مبصرین ہونے والی ملاقات کو صوبہ پنجاب کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین، صوبائی وزیر ملک احمد اور چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔

چودھری شجاعت حسین کی جانب سے گزشتہ دنوں یہ بیان دیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں چودھری پرویز الٰہی ان کے امیدوار ہوں گے اور وزیراعظم کے صاحبزادے و وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو انہوں نے اپنا امیدوار نامزد نہیں کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چودھری شجاعت حسین کے بھائی چودھری وجاہت حسین کی جانب سے سابق وزیراعظم کے بیٹوں پرشدید الزامات عائد کیے گئے تھے۔

جرم

 سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گرفتار کر لیے

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق فتنہ خوارج   اور دیگر تنظیموں سے ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گرفتار کر لیے

 لاہور : صوبہ پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 7  دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

 ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی 129 کارروائیاں کیں، جن میں 129 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 7 دہشت گردوں کو اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔

 گرفتار دہشت گردوں میں حیات اللہ ۔شین خان ۔محمد صدیق ۔ظہور احمد ۔اکرام خان ۔مبشر علی ۔اور خان  شامل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق فتنہ خوارج   اور دیگر تنظیموں سے ہے ۔
 انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کی گرفتاری لاہور  بھکر ۔اٹک ۔وہاڑی ۔بہاولپور اور جھنگ    میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کی گئی۔ 
  ڈیٹونیٹرز 9، سیفٹی فیوز وائر 9 فٹ، ائی ای ٹی بم 2 . پستول  معہ  گولیاں، کالعدم تنظیم کے پمفلٹ 48، میگزین  ..34300 روپے نقدی  
 دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد کر لی ہے ۔

 ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں نے صوبے  میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ اہم تنصیبات اور دیگر  مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔  انہوں نے مزید کہا کہ  گرفتار  دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے 

 انہوں نے کہا کہ اس ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے 2943 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، 68537 افراد کو چیک کیا گیا، 257 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، 250 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 179 بازیابیاں کی گئیں۔

 کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کسی بھی متعلقہ معلومات کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں۔  کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب 0800 11111 پر کا ل کریں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کو جیل میں میسر سہولتوں بارے پارٹی قائدین کی پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے، جیل انتظامیہ

عمران خان کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اڈیالہ جیل انتظامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کو جیل میں میسر سہولتوں بارے پارٹی قائدین کی پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے، جیل انتظامیہ

اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف کے قائدین کی پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی خوراک، مطالعہ، ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کے سیل میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی دی جاتی ہے۔بی کلاس کے تحت بانی پی ٹی آئی کو اپنا کھانا الگ سے پکانے کے لئے قیدی کک فراہم کیا ہے، پروفیشنل قیدی کک ان کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا ان کی مرضی سے تیار کرتا ہے۔

جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی ناشتے میں کافی، چیہ سیڈ، چکندر کا جوس، دہی، چپاتی، دہی، بسکٹ اور کھجوریں استعمال کرتے ہیں، دوپہر کے کھانے میں کڑھی پکوڑا، دیسی مرغی، دہی، چپاتی، سلاد، گرین ٹی، مٹن کھاتے ہیں۔ عمران خان رات میں دلیہ، کوکونٹ، کوکونٹ جوس اور انگور وغیرہ کھاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق جیل میں متین ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا دن میں تین مرتبہ معائنہ کرتے ہیں، گزشتہ دو ہفتوں کے میڈیکل ٹیسٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحت یاب ہیں، دو روز قبل پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا۔ انہیں روزانہ کی بنیاد پر اخبار فراہم کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی روزانہ دو گھنٹے ایکسرسائز کرتے ہیں، بی کلاس میں بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی ترامیم ، پی ٹی آئی کا ووٹنگ کے عمل سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

تحریک انصاف ‏نہایت غیرشفاف اور متنازعہ ترین انداز میں دستور میں ترمیم کے عمل کا حصہ نہیں بنے گی، اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی ترامیم ، پی ٹی آئی کا ووٹنگ کے عمل سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں (سینیٹ اور قومی اسمبلی) میں آئینی ترمیم پر ووٹنگ کے عمل کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی نے ‏نہایت غیرشفاف اور متنازعہ ترین انداز میں دستور میں ترمیم کے عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں ایوانوں میں آئینی ترمیم پر رائے شماری کے عمل کا مکمل بائیکاٹ کرے گی، پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رائے شماری میں حصہ لینے والے تحریک انصاف کے اراکینِ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے خلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیاسی کمیٹی نے کہا کہ ‏انتخاب پر کھلا ڈاکہ ڈالنے اور عوام کا مینڈیٹ ہتھیا کر ایوانوں پر قابض ہونے والے گروہ کے پاس آئین کو بدلنے کا کوئی اخلاقی، جمہوری اور آئینی جواز نہیں ہے، ‏مینڈیٹ چور سرکار اور اس کے سرپرست آئین میں ترامیم کے ذریعے ملک میں جنگل کے قانون کو نافذ کرنا اور جمہوریت کو زندہ درگور کرنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ‏تحریک انصاف روزِ اوّل سے ان متنازعہ ترین ترامیم کی مخالف اور انہیں ملک کے مستقبل کیلئے تباہ کن سمجھتے ہوئے ان کی مزاحمت میں مصروفِ عمل ہے اور دستور کا چہرہ مسخ کرنے کے اس بیہودہ عمل اور اس پر دونوں ایوانوں میں رائے شماری سے مکمل طور پر الگ رہے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی‏ عمران خان اور تحریک انصاف کے ٹکٹس پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کا حصہ بننے والے اراکین پارٹی پالیسی اور عمران خان کی ہدایت پر عمل کے پابند ہیں، ‏تحریک انصاف کے کارکن پارٹی پالیسی سے روگردانی کرتے ہوئے سینیٹ یا قومی اسمبلی میں کسی بھی انداز میں رائے شماری میں حصہ لینے والے اراکین کی رہائشگاہوں کے باہر پرامن دھرنے دیں گے۔

سیاسی کمیٹی نے کہا کہ ‏بدترین ظلم، فسطائیت اور ترغیب و لالچ کا مقابلہ کر کے عمران خان کے ساتھ وفا نبھانے اور آئینی ترامیم پر پارٹی پالیسی کا پابند رہنے والے اراکینِ پارلیمان عوام کے دل جیتیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll