جی این این سوشل

دنیا

ڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں فیلڈز شاپنگ مال میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے تاہم ابھی یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ اس واقعے میں کتنے افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کے مقام کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بند کردی گئی ہے اور صرف ایمبولینسیز اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں ہی وہاں جارہی ہیں۔

کوپن ہیگن کی میئر سوفی اینڈرسن نے ٹوئٹر پر لکھا کہ حکام کو یقین نہیں ہے کہ اس حملے میں کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ انتہائی سنگین ہے۔

ایک عینی شاہد کے مطابق فائرنگ کے بعد وہاں افراتفری پھیل گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کیلئے بھاگنا شروع ہوگئے، پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مگر اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

فیلڈز ڈنمارک کا سب سے بڑا شاپنگ سینٹر ہے جس میں 140 سے زیادہ دکانیں اور ریستوران موجود ہیں۔

دنیا

بھارت عرب ممالک کے لیے ایک ناقابل اعتبار اتحادی، اسرائیلی قبضے کے خلاف ووٹنگ سے اجتناب

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت عرب ممالک کے لیے ایک ناقابل اعتبار اتحادی، اسرائیلی قبضے کے خلاف ووٹنگ  سے اجتناب

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی، قرارداد میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بہت سے ممالک نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کی قرارداد کی حمایت کی ہے ، اسرائیل کے لیے فلسطینی سرزمین پر اس کا غیر قانونی قبضہ ختم کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

ہندوستان کی جانب سے ووٹنگ سے اجتناب کیا گیا ہے، اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ ہندوستان نے برکس گروپ کے بقیہ ممالک اور جنوبی ایشیا کے بیشتر ممالک سے تعلق توڑ دیا۔

مسلمانوں کے طرف بی جے پی کی پالیسیاں اور اسرائیلی حملوں کی حمایت ایک دانستہ حکمت عملی ہے جس کا مقصد مسلمانوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

بھارت کا اجتناب غیر جانبداری نہیں ہیں بلکہ بزدلی کی علامت ہے، جو اپنے نئے بہترین دوست اسرائیل کو ناراض کرنے سے ڈرتا ہے کیونکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو قریبی دوست شمار کرتے ہیں۔

اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان عرب ممالک کے لیے ایک ناقابل اعتبار اتحادی ہے اور عالمی انصاف اور انسانی حقوق کی پاسداری کرنے کا صرف بہانہ کرتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے آج خطاب کریں گے

شہباز شریف فلسطین، لبنان اور کشمیر کے مظلوم عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھیں گے، اسلامو فوبیا اور موسمیاتی تبدیلیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے آج خطاب کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے آج خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم اپنے خطاب میں علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، فلسطین، لبنان اور کشمیر کے مظلوم عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھیں گے، اسلامو فوبیا اور موسمیاتی تبدیلیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

محمد شہبازشریف متعدد بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کریں گے، وزیراعظم عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا کا قطری شہریوں کےلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

قطر امریکا میں ویزا فری رسائی حاصل کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کا قطری شہریوں کےلئے ویزا فری انٹری  کا اعلان

قطر امریکا میں ویزا فری رسائی حاصل کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر کے شہریوں کے لیے امریکا میں داخلے کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ قطر امریکا میں ویزا فری انٹری کا حامل پہلا خلیجی ملک بن گیا۔

امریکی حکام نے بیان میں کہا کہ قطر ویزا سے استثنی کی سخت شرائط اور تقاضوں پر پورا اترتا ہے جس کے پیش نظر اسے ویزہ فری ممالک میں شامل کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll