وزیر اعظم کی نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کو جلد از جلد بحال کرنے کی ہدایت
وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔


وزیر اعظم شہباز شریف نے 969 میگا واٹ بجلی کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے میں فنی خرابی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے اس سلسلے میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں انہیں اس خرابی کی نوعیت اور بحالی کے کام پر پیش رفت سے تفصیلا آگاہ کیا گیا۔
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کئ ساڑھے 3 کلومیٹر طویل ٹیل ریس واٹرٹنل ( Tailrace Water Tunnel) کی بندش کے باعث پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی، اور یوں بدقسمتی سے حالیہ شدید گرمی کے موسم میں قومی گرڈ 969 میگا واٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی سے محروم ہو گیا۔
وزیر اعظم نے واقعے کا سخت نوٹس لیا، اورمتعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ واقعے کی فوری طور پر مستند عالمی اداروں سے انکوائری کرانے کے ساتھ ساتھ پلانٹ کی بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کریں۔ انہوں نے اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروۓ کار لاکر عوام کو جلد از جلد ریلیف پہنچانے کے احکامات جاری کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے کمپنیز کی پری کوالیفیکیشن اور تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کا موثر نظام لا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی
- 44 minutes ago

امریکی ریاست منی سوٹا میں جاری مظاہروں میں شدت،پینٹاگون کا فوج کو تیار رہنے کا حکم
- an hour ago

پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ، دفاعی شراکت داری مزید مستحکم
- 20 hours ago

پی ایف یو سی کے وفدکا یونیورسٹی آف لاہورکا دورہ، طلبا کے نفسیاتی مسائل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا
- a day ago

ملک میں پُرامن احتجاج کو صیہونی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے پرتشدد بنایا،ایرانی وزارت خارجہ
- a day ago

سری لنکن بلے باز نے انڈر 19ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
- 19 hours ago

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ
- an hour ago

آتشزدگی سے گل پلازہ کی عمارت کے دو حصے زمین بوس ،6 افراد جاں بحق،وزیر اعلی کا نوٹس
- an hour ago

سوات: کھیلتے ہوئے دستی بم پھٹ گیا، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 5سالہ بہن زخمی
- a day ago

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
- a day ago

صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
- 38 minutes ago

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہ جانے کا معاملہ، بنگلہ دیش کا پاکستانی حکومت سے رابطہ کر لیا
- an hour ago












