پاکستان ریلویز ، قومی ائر لائن کا اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ
اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیر اعظم پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قومی ائیر لائن پی آئی اے اور پاکستان ریلوے نے یہ فائدہ اپنے مسافروں تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوابازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان ریلویز کے اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے جبکہ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کی دونوں کلاسز کے کرایوں میں بھی 10 فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ان فیصلوں کا اطلاق ان شا اللہ 17 جولائی سے آئندہ 30 روز کے لیے ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن کل ( 17 جولائی کو )جاری کردیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ واضح رہے کہ ریلوے میں 94 فیصد جبکہ پی آئی اے میں 90 فیصد سے زائد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اس اقدام کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی دیگر نجی ایئر لائنز کو بھی ہدایات جاری کرے گی کہ وہ اپنی ایئرلائن کے کرایوں میں بھی کمی کریں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ صوبائی حکومتیں ٹرانسپورٹرز سے رابطے کرکے ان کے کرایوں میں کمی کے اقدامات بھی کریں گی۔

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 5 hours ago

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 2 hours ago

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 5 hours ago

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 35 minutes ago

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 4 hours ago

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 32 minutes ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 3 hours ago

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 5 hours ago

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 37 minutes ago

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 4 hours ago

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 26 minutes ago

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 3 hours ago