تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت ہٹا کر ان لوگوں کو لائے ہیں تو ملبہ اسٹیبلشمنٹ پر گر رہا ہے میری کوشش ہے تعمیری تنقید کروں تاکہ ملبہ ان پر نہ گرے۔


چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سوشل میڈیا پرسوال جواب سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی شفاف مینڈیٹ لے کر آئے گا وہ ہی پاکستان کو بچا سکتا ہے مجھے خوف اس بات کا ہے کہ حالات اسی طرح رہے تو سری لنکا بن جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کبھی لڑائی کی ہے اور نہ لڑائی چاہتا ہوں لیکن عوامی حکومت ختم کرنے کی تحقیقات ہونی چاہئیں کمیشن بنایا جائے تاکہ پتا چلے کون ملوث تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ پاکستان میں حقیقت ہے اس کو تسلیم کرناہوگا اسٹیبلشمنٹ اورحکومت میں یکسانیت نہیں ہوگی تو آگےنہیں بڑھ سکتے۔
عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈلو کوکیسے پتہ تھا کہ تحریک عدم اعتماد آرہی ہے وہ دھمکی دیتا ہےکہ عمران خان کو نہ ہٹایا تو مشکل ہوگی وہ کہتا ہے کہ مجھے ہٹا دیا توپاکستان کومعاف کردینگے لیکن وہ کس کو کہہ رہا تھا کہ عمران خان کو ہٹاؤ، سفیر تو میرے ماتحت تھا اس کی انکوائری ہوگی تو پتا چل جائے گا کس کا کیا کردار تھا۔
ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ دونشستیں بھی نہیں جیت سکتے لیکن یہ دھاندلی کریں گے مسٹر ایکس کو حکم ملا ہے کہ کچھ بھی کریں ن لیگ کوجتانا ہے پنجاب پولیس اور سی سی پی او لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، ہمارے امیدواروں، کارکنان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپورکا پنجاب میں داخلہ بند کردیا گیا کیا کبھی ایسا ہوا ہے یہ کیسے ہوسکتا ہے ایک صوبے کے فرد کا دوسرے صوبے میں داخلہ بند کردیں لیکن یہ لوگ اسی طرح دھونس دھاندلی کا طریقہ ہی جانتے ہیں یہ بے شک امپائرز اپنے ساتھ ملالیں لیکن عوام بیدار ہوچکی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نےکسی ادارے میں مداخلت کی نہ کرنےدیں گے اگر آئندہ حکومت ملی تو اس وقت حکومت لوں گاجب ہمیں مکمل طاقت ہو، ہمارےہاتھ بندھے ہوتے تھے ایسی حکومت لوں گا کہ مکمل اختیارہو جب مکمل طاقت ہوگی توایسےاقدامات اٹھائیں گےکہ سب کااحتساب ہو۔

گلوکارسانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا
- 19 گھنٹے قبل
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- 21 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،بینک لوٹنے کی کوشش ناکام، 12 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، سرفراز بگٹی
- 15 گھنٹے قبل

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- 21 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- 21 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 20 گھنٹے قبل

صدر اور وزیر اعظم کی شبِ معراج کے مقدس موقع پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد
- 16 گھنٹے قبل

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- 20 گھنٹے قبل

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- 21 گھنٹے قبل

وینزویلین رہنماماریا مچاڈو کی ٹرمپ سے ملاقات، نوبل انعام امریکی صدر کے حوالے کر دیا
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے اسلام آباد ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کیلئے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا
- 17 گھنٹے قبل

پی سی بی کاپاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟
- 18 گھنٹے قبل






