پاکستان

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی  امدادی سرگرمیاں جاری 

راولپنڈی : پاک فوج کی ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جولائی 26 2022، 2:04 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی  امدادی سرگرمیاں  جاری 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پانی صاف کرنے میں مصروف ہیں ۔ 

پاک فوج کی ڈی واٹرنگ ٹیمیں جامشورو، گھارو گرڈ اسٹیشن میں امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں جبکہ متاثرہ آبادیوں کو بنیادی غذائی ضروریات اور طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

پاک فوج کی ٹیموں نے مقامی رہائشیوں میں ضروری خوراک اور راشن تقسیم کیا ، جبکہ طبی سہولیات سمیت ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ، تربت اور لسبیلہ میں بھی 1500 سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔