- Home
- News
آج سپریم کورٹ نے آئین بحال کیا:فواد چودھری
اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب کے انتخابات کے بعد حمزہ شہباز کو استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا لیکن وہ بے اصولی سیاست میں پڑ گئے ،آج سپریم کورٹ نے آئین بحال کیاہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےعوام کو عمران خان کی قیادت میں جمہوریت کی عظیم فتح مبارک ہو۔
اپنے ٹوئیٹ میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اصولی طور پر پنجاب کے انتخابات کے بعد حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا لیکن وہ بے اصولی سیاست میں پڑ گئے، آج سپریم کورٹ نے آئین کو بحال کیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب قرار دیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں گورنر پنجاب کو نئے وزیر اعلیٰ سے آج رات ساڑھے 11 بجے تک حلف لینے کا حکم دیا گیا ہے، اگر گورنر حلف نہیں لے سکتے تو صدر پاکستان پرویز الٰہی سے حلف لیں گے۔
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 4 hours ago
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 5 hours ago
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 5 hours ago
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 3 hours ago
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 6 hours ago
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 4 hours ago