پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری شب 2 بجے ایوان صدر میں ہوگی

اسلام آباد:پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں جہاں ایوان صدر میں شب 2 بجے صدر مملکت عارف علوی ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جولائی 27 2022، 12:33 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری شب 2 بجے ایوان صدر میں ہوگی

 میڈیا رپورٹس میں ایوان صدر کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نئے وزیراعلیٰ پنجاب سے عہدے کا حلف لیں گے۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں شب 2 بجے رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گورنر پنجاب کو آج رات ساڑھے 11 بجے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لینے کا حکم دیا تھا، تاہم گورنر بلیغ الرحمان نے چودھری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے انکار کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں اگر گورنر نئے وزیر اعلیٰ سے حلف نہ لیں تو صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے عہدے کا حلف لیں گے۔