واشنگٹن : دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد22لاکھ16ہزارسے زائد ہوگئی جبکہ مریضوں کی تعداد10کروڑ26لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہیں سکا ، دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے ۔ امریکہ میں ایک روزمیں2100سے زائدافراد ہلاک جبکہ اموات کی مجموعی تعداد4 لاکھ45ہزارسے تجاوز کرگئی۔ امریکامیں مریضوں کی تعداد2 کروڑ64لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔ بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر موجود ہے جہاں گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناکے7ہزارنئے مریض سامنےآگئے، جس کے بعد کورونامریضوں کی مجموعی تعداد1کروڑ 7لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔ بھارت میں ایک روز میں22سے زائد افراد جان سے گئے، کوروناسے اموات کی مجموعی تعدادایک لاکھ54ہزارسےزائد ہو گئی ۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے 2 لاکھ 21ہزار اموات ہوچکی ہیں جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 90 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ روس میں کورونا سے ایک روز میں594ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ، روس میں اب تک72ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روس میں مریضوں کی تعداد38لاکھ سے زائد ہوگئی ۔ فرانس میں اب تک کورونا سے75ہزارسے زائد اموات جبکہ مریضوں کی تعداد31لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔اسپین میں کورونا سے 513 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اب تک کوروناسے58ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں ۔ اسپین میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد28لاکھ سے زائد ہوگئی۔
برطانیہ، وائرس کی تیسری اور بدترین لہر کا شکار ہے، برطانیہ میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد 17جولائی تک لاک ڈاؤن بڑھا دیا گیا ہے۔ برطانیہ میں ایک روز میں مہلک وائرس سے1245افراد موت کی وادی میں چلے گئے، اموات کی مجموعی تعدادد1لاکھ 4ہزارسے زائد ہوچکی ہیں جبکہ کیسز کی تعداد 37 لاکھ سے زائد ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کاکہنا ہے کہ اس وقت 54 لاکھ افراد کو دو ویکسینز کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے جبکہ یومیہ 4 لاکھ افراد کو ویکسین دی جارہی ہے۔ اٹلی میں اب تک کوروناسے87ہزار سے زائد اموات جبکہ مریضوں کی تعداد25لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ میکسیکو میں کورونا سے1506اموات رپورٹ ہوئیں، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد1لاکھ55ہزارسے زائد ہے ۔ ساؤتھ افریقہ میں قاتل وباء43ہزارافراد کی جانیں لے گیا جبکہ ایران میں اب تک57ہزارسے زائد افراد کوروناوائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں ۔
کورونا سے دنیابھر میں 7کروڑ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ، خیال رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019 کورجسٹر ہواتھا ۔

پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ میں داخل،گھوٹکی میں متعدد زائد دیہات زیر آب
- 42 منٹ قبل

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ
- 14 گھنٹے قبل

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز
- 14 گھنٹے قبل
روس : 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی،سونامی کی وارننگ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کےمعروف اداکارعشرت عباس انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ قصور سیکٹر، جلال پور پیر والا اور ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
- ایک گھنٹہ قبل

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع
- 36 منٹ قبل

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب پبلک سیفٹی موبائل ایپ اب بغیر انٹرنیٹ دستیاب ہو گی
- ایک منٹ قبل

نیپال: کامیاب پرتشدد مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ تحلیل،سابق چیف جسٹس عبوری وزیر اعظم مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب حکومت کا میانوالی میں 15ستمبر سے الیکٹرک بس سروس شرو ع کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل