جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کو فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا جاری کرے، فواد چودھری

الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کو فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا جاری کرے تا کہ لوگ موازنہ کر سکیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کو فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا جاری کرے، فواد چودھری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کو فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا جاری کرے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومتی اتحاد کی اوورسیز پاکستانیوں سے نفرت سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹنگ کا حق ختم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب ان پاکستانیوں کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے جو پی ٹی آئی کو فنڈ دیتے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ حکمران اتحاد خود ایک مافیا ہے اور پی ٹی آئی فنڈنگ کے لیے کسی مافیا پر انحصار نہیں کرتی۔ اوور سیز اور عام پاکستانی پی ٹی آئی کو فنڈ دیتے ہیں۔ ہم فنڈنگ کا یہ ہی طریقہ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کو فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا جاری کرے تا کہ لوگ موازنہ کر سکیں۔

پاکستان

ترجیحی ترقیاتی پراجیکٹس میں تاخیر برادشت نہیں کروں گی ، مریم نواز

اجلاس میں ملتان وہاڑی روڈ،چیچہ وطنی تا چوک اعظم، ساہیوال سمندری،بہاولپور تا جھانگرہ،فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ کی تعمیر و توسیع کا جائزہ لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترجیحی ترقیاتی پراجیکٹس میں تاخیر  برادشت نہیں کروں گی ، مریم نواز


لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس  میں سی ایم سپیشل پراجیکٹس اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 33 سی ایم ترجیحی ترقیاتی پراجیکٹس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ بروقت تکمیل کے لئے دن رات محنت کی جائے اور پوری توجہ دی جائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر لاہور کا پہلا فیز سال کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اوپی ڈی دسمبر 2025 میں کھولنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں ملتان وہاڑی روڈ،چیچہ وطنی تا چوک اعظم، ساہیوال سمندری،بہاولپور تا جھانگرہ،فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ کی تعمیر و توسیع کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام محکموں کے لئے ایک ہی کمپلینٹ نمبر مخصوص کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ماحول دوست بسوں کی مقامی سطح پر تیاری کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہیلتھ سیکٹر میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وزیر اعظم کی پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری میں جا پانی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت

 آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان کے اعلیٰ سطحی تجارتی وفد نے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالےسے بات کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری میں جا پانی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت

اسلام آباد: جاپان نے منگل کو پاکستان کی کاروباری دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ملک پاکستان  میں اپنی سرمایہ کاری  کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان کے اعلیٰ سطحی تجارتی وفد نے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالےسے بات کی گئی ۔ 


وزیراعظم پاکستان  نے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے جاپانی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ اپنی بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔


انہوں نے کہا کہ جاپانی صنعتکاروں اور تاجروں کو پاکستان میں اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے درپیش مسائل ایک ہفتے کے اندر اس مقصد کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔


اس موقع پر جاپانی وفد نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری پر مرکوز نقطہ نظر اور اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا ، انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

رفاہ : تین اسرائیلی حملوں میں بارہ فلسطینی شہید

غزہ اور مصر کے درمیان رفاہ سرحدی گزرگاہ اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کی وجہ سے فلسطین کی جانب سے بند کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رفاہ :   تین  اسرائیلی  حملوں میں بارہ فلسطینی شہید

رفاہ میں اسرائیل کے تین حملوں میں بارہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔ 

ادھرغزہ اور مصر کے درمیان رفاہ سرحدی گزرگاہ اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کی وجہ سے فلسطین کی جانب سے بند کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا ہے ، اس بات کی تصدیق غزہ کے سرحدی حکام کے ترجمان نے کی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اس راستے کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل بھی روک دی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll