اسلام آباد:بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں جاں بحق افراد کی تعداد136 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ70 افراد زخمی ہوئے ہیں۔


قدرتی آفا ت سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق جاری شدید بارشوں اور سیلابوں سے مجموعی طور پر تیرہ ہزار 535 مکانات تباہ یا انہیں جزوی طور پر نقصان ہوا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 56 مرد 33 خواتین اور 47 بچے شامل ہیں، اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار میں ہوئی ، اموات کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئیں ۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں، بارشوں سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں ۔
سیلابوں اور بارشوں سے چھ سو چالیس کلومیٹر طویل چھ شاہراہیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں ۔ مجموعی طور پر 19 لاکھ 79 ہزار 30 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔
صوبے میں تمام متاثرہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر امداد اور بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں۔
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 4 دن قبل

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 5 دن قبل

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 4 دن قبل

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 8 گھنٹے قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 3 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 دن قبل

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
- 9 گھنٹے قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 3 دن قبل




