اسلام آباد: آٹھ سال بعد پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیا گیا ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف پر غیر ملکی فنڈز لینے کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔


الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔ پی ٹی آئی نے سولہ اکاؤنٹ کو ڈیکلیئر نہیں کیا ہے ۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپنے متفقہ فیصلے میں کہا ہے کہ ’پی ٹی آئی کو عطیات ممنوعہ ذرائع سے ملے ۔ امریکہ برطانیہ یو اے ای اور آسٹریلیا کی کمپنیوں اور افراد سے ملنے والے فنڈز ممنوعہ تھے۔‘
فیصلے کے مطابق ’پی ٹی آئی نے صرف آٹھ اکاؤنٹس کو تسلیم کیا جبکہ سٹیٹ بینک کے مطابق 13 اکاؤنٹس پی ٹی ائی کے تھے۔ پی ٹی آئی نے مجموعی طور 16 اکاؤنٹس چھپائے اور یہ الیکشن قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
الیکشن کمیشن کا فنڈز ضبط کرنے کی کارروائی شروع کرنے کے لیے پی ٹی آئی کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے سے قبل الیکشن کمیشن اور ریڈ زون میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں ۔
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ رواں سال 21 جون کو محفوظ کیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس 2014 سے چل رہا تھا، کیس پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے دائر کیا تھا۔
درخواست گزار نے بیرون ملک سے پارٹی فنڈنگ میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی تھی۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس ہے کیا؟
2014 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن اکبر ایس بابر نے پارٹی کی اندرونی مالی بے ظابطگیوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے یہ الزام عائد کیا کہ پارٹی کو ممنوعہ ذرائع سے فنڈز موصول ہوئے اور مبینہ طور پر دو آف شور کمپنیوں کے ذریعے لاکھوں ملین ڈالرز ہنڈی کے ذریعے پارٹی کے بینک اکاونٹس میں منتقل کیے گئے۔
اس درخواست میں انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف نے بیرون ملک سے فنڈز اکٹھا کرنے والے بینک اکاونٹس کو بھی الیکشن کمیشن سے خفیہ رکھا۔
پی ٹی آئی کو امریکہ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ ، یورپ ، آسٹریلیا ، کینڈا سے فنڈز موصول ہوئے ۔ الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد دلائل مکمل ہونے پر 21 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

وزیراعظم کی لندن آمد سے قبل جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا
- 13 minutes ago

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 13 hours ago
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 12 hours ago

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 12 hours ago

روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
- 31 minutes ago
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 11 hours ago

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
- 6 minutes ago

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 12 hours ago

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 13 hours ago

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 14 hours ago

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 11 hours ago

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 14 hours ago