جی این این سوشل

جرم

میانوالی : دو گروپوں میں فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق

میانوالی : مکڑوال کالریز مائن میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں  2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

میانوالی :  دو گروپوں میں فائرنگ ،  3 افراد جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق افسوس ناک واقعہ  کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اورپولیس موقع پر پہنچ گئیں ، پولیس کے مطابق جھگڑا مائن میں داخلے پر ہوا ، دونوں گروپوں میں فائرنگ سے  دوافراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

 لاشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ  پولیس کی جانب سے تفتیش  کی جارہی  ہے ۔ 

پاکستان

ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کا لاہور پہنچنے پر پرتپاک استقبال 

ایرانی صدر کے دورہ لاہور کی مناسبت سے شہر کی اہم شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کا لاہور پہنچنے پر پرتپاک استقبال 

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا شاندار استقبال کیا، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

ایرانی صدرابراہیم رئیسی، وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نوازسےملاقات کریں گے۔ ایرانی صدرگورنرپنجاب بلیغ الرحمان سےبھی ملیں گے۔

دورہ لاہور کے دوران ایرانی صدر مینار پاکستان، اقبال میوزیم، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے کا دورہ کریں گے، اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے گورنر ہاؤس میں ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام ہوگا۔

ایرانی صدر کے دورہ لاہور کی مناسبت سے شہر کی اہم شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کے بعد کراچی روانہ ہو جائیں گے، شہر قائد میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ایرانی صدر کا استقبال کریں گے، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی میں مزار قائد پر حاضری دیں گے اور بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ لاہور اور کراچی کے موقع پر آج دونوں صوبائی دارالحکومتوں میں مقامی تعطیل ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد و گردو نواح میں بارش کا امکان

سوموار  کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 42 ،پڈ عیدن اور دادو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد و گردو نواح میں   بارش کا امکان

اسلام آباد : اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ چند مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہا تاہم خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 24، سیدو شریف 16، کاکول 11، بالاکوٹ 2، منڈی بہائوالدین12، لیہ 10، جہلم 8، مری6، ٹوبہ ٹیک سنگھ 2، منگلا ایک، راولاکوٹ 7 ، گھڑی دوپٹہ 2 اور مظفرآباد ائیرپورٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سوموار  کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 42 ،پڈ عیدن اور دادو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو فارم 47 جاری

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 50 قلعہ عبداللہ سے ری پولنگ میں ایک کامیاب امیدوار کا بھی فارم 47 جاری کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن  کا  ضمنی انتخابات میں کامیاب  ہونے والے امیدواروں کو فارم 47 جاری

اسلام آباد :  الیکشن  کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ضمنی الیکشن کے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے 22 امیدواروں کے فارم 47 جاری کئے ہیں جن میں 5 قومی اسمبلی، 12 پنجاب اسمبلی، 2 بلوچستان اسمبلی اور 2 خیبرپختونخوا اسمبلی کے کامیاب امیدوار شامل ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 50 قلعہ عبداللہ سے ری پولنگ میں ایک کامیاب امیدوار کا بھی فارم 47 جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 

این اے 8 باجوڑ سے مبارک زیب آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے، این اے 44 ڈی آئی خان سے سنی اتحاد کونسل کے فیصل امین خان کامیاب قرار پائے جب کہ این اے 119 لاہور سے لیگی رہنما علی پرویز کامیاب ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll