Advertisement
علاقائی

بہاولنگر: 8 محرم کے موقع پر ضلع میں 5 جلوس برآمد ہوں گے

بہاولنگر: خواتین کا مہندی کا مرکزی جلوس 2 بجے امام بارگاہ باب علی سے برآمد ہوگا ،سکیورٹی کےلیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 7 2022، 8:36 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بہاولنگر: 8 محرم کے  موقع پر ضلع میں 5 جلوس برآمد ہوں گے

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں 8 محرم کے  موقع پر ضلع میں 5 جلوس برآمد ہوں گے، مرکزی جلوس شام 7 بجے امام بارگاہ جامعتہ الزہراہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

خواتین کا مہندی کا مرکزی جلوس 2 بجے امام بارگاہ باب علی سے برآمد ہوگا جبکہ شہر بھر میں جلوسوں کی سکیورٹی کےلیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

سکیورٹی انتظامات کے حوالے سےڈی پی او فیصل گلزار نے بتایا کہ جلوسوں کی کنٹرول روم سے مکمل مانیٹرنگ کی جائےگی۔

وہاڑی میں بھی 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس کچا امام بارگاہ قصر ابو طالب سے برآمد ہوا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتاہوامنزل کی جانب گامزن ہے، جلوس میں خواتین،بچوں اور عزاداروں کی کثیر تعداد موجود۔

Advertisement