جی این این سوشل

جرم

شکارپور: دو گروپو ں میں فائرنگ ، 2 افراد قتل ،3زخمی

شکارپور : تحصیل خانپور  میں جتوئی قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد قتل جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شکارپور:  دو گروپو ں میں فائرنگ ، 2 افراد قتل ،3زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این  کے مطابق واقعہ  خانپور تحصیل کے ناپر کوٹ کچے کے علاقے  میں پیش آیا ، جہاں دو گروپوں میں  دیرینہ دشمنی دو افراد کی جان لے گئی جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ 

واقعے کی اطلا ع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کے مطابق  جاں  بحق افراد کی شناخت یاسین جتوئی اور سلطان جتوئی کے نام سے ہوئی ہے۔ 

پولیس  حکام کا کہنا ہے کہ جتوئی قبیلے کے تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث  سکھر ریفر کر دیا گیا ہے  جبکہ مزید خون ریزی کو روکنے کیلئے  پولیس  کی بھاری  نفری علاقے  میں  روانہ کردی گئی ہے۔ 

پاکستان

علامہ اقبال ایکسپرس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا، ریلوے حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علامہ اقبال ایکسپرس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق واقعہ خان پور کے قریب پیش آیا جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام نے کہا کہ اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے، مسافر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلیف ٹرین آنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں، ایرانی جنرل 

ایران خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے، احمد حق طلب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں، ایرانی جنرل 

ایران کے نیوکلیر سکیورٹی کور کے کمانڈر جنرل احمد حق طلب نے کہا ہے کہایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل احمد حق طلب نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اٹامک ایجنسی کے قواعد و ضوابط اور اصولوں کے مطابق تمام ممالک جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں مگر اس کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران شروع ہی سے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ایٹمی مراکز کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور تمام اہداف کے بارے میں ضروری معلومات ہمارے اختیار میں ہیں اس لیے م اسرائیلی کارروائی کا جواب دینے کے لیے ہم ان کے اہداف پر طاقتور میزائل داغنے کے لیے تیار ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیلی حکومت ہمارے ایٹمی مراکز اور تنصیبات کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے تو اسے یقینی طور پر ہمارے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا اور اسرائیلی ایٹمی مراکز پر ان کے مقابلے کے جدید ہتھیاروں سے حملہ اور آپریشن کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ضمنی الیکشن میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش

سیکرٹری وزارت داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آج حتمی فیصلہ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضمنی الیکشن میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش

ملک بھر میں کل ضمنی الیکشن کا انعقاد ہو گا۔ اس حوالے سےمحکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ داخلہ پنجاب نے 13 اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ 

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے۔  جس میں کہا گیا کہ امن وامان کیلئے لاہور، شیخوپورہ، قصور، تلہ گنگ، کلرکہار، گجرات، صادق آباد، ڈی جی خان اور دیگر اضلاع میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے۔

محکمہ داخلہ کے خط کی کاپی چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی ٹی اے کو ارسال کردی گئی ہے۔ سیکرٹری وزارت داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آج حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد 21 اپریل بروز اتوار کو ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll