جی این این سوشل

دنیا

یورپ میں شدیدگرمی کی لہر،جنگلات میں آگ لگنےلگی

یورپ میں شدیدگرمی کی لہرسےایک بارپھرجنگلات میں آگ لگنےلگی، فرانس اورپرتگال کےجنگلات آگ کی لپیٹ میں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یورپ میں شدیدگرمی کی لہر،جنگلات میں آگ لگنےلگی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپ میں شدیدگرمی کی لہرسےایک بارپھرجنگلات میں آگ لگنےلگی ہے،فرانس اورپرتگال کےجنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔

شدیدآتشزدگی نےہزاروں ایکڑرقبےکولپیٹ میں لے لیا،حکومت نےفوری طورپرآگ پرقابوپانےکی کوششیں شروع کردیں، فائرفائٹرز کےاہلکاراورجہازکےذریعےآگ بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

فرانس میں جون سےاب تک خشک سالی،گرمی کی لہرنےملک کوشدیدمتاثرکیا، آتشزدگی کےباعث قریبی آبادیوں کے10ہزاررہائشی اپنےگھرچھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنگلات سےگزرنےوالی ہائی وےکو بھی بند کردیا گیا،آگ سےاب تک16گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، تاہم آتشزدگی سےکسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹس کے مطابق فرانس کی حکومت کےپاس2لاکھ50 ہزارفائرفائٹرزہیں، فرانس کےجنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے 10 ہزارفائر فائٹرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جرم

ایف سی نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

بلوچستان سے سندھ میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور چائنا سالٹ، سگریٹ اور ٹائر سمیت دیگر اشیا کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف سی  نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

ایف سی بلوچستان( نارتھ )نے بلوچستان اور سندھ کی بین الصوبائی سرحد پر انسداد اسمگلنگ آپریشن کیا۔

بلوچستان سے سندھ میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور چائنا سالٹ، سگریٹ اور ٹائر سمیت دیگر اشیا کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔

ضبط کیا گیا غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور دیگر اشیا ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کی جارہی ہیں۔

اسمگلرز 7 ٹرکوں میں تقریبا 70000 لیٹرز ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جسے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ضمنی الیکشن میں پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضمنی الیکشن میں پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

ضمنی انتخابات کی فول پروف سکیورٹی کیلئے وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے ضمنی الیکشن میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس کے طور پر استعال ہوں گے۔

سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 اپریل تک دستیاب ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علامہ اقبال ایکسپرس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا، ریلوے حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علامہ اقبال ایکسپرس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق واقعہ خان پور کے قریب پیش آیا جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام نے کہا کہ اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے، مسافر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلیف ٹرین آنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll