Advertisement
علاقائی

بلوچستان : طوفانی بارشوں ، سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 180 سے تجاوز

کوئٹہ : بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 180 سے تجاوز کرگئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 13 2022، 4:40 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان : طوفانی بارشوں ،  سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 180 سے تجاوز

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشیں اور سیلابی صورتحال تاحال برقرار ہے جس کے بعد گزشتہ  رات بارشوں سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے میں کل تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے جبکہ قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان ،کوہلو اور موسی خیل میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

 پی ڈی ایم اے  کے مطابق کہ شیرانی ،سبی، ڈیرہ بگٹی، بولان ،قلات، خضدار،  لسبیلہ، آوران، خاران، تربت ،پنجگور، ہرنائی اور سوراب میں بھی سیلابی صورتحال ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ یکم جون سے 6 اگست تک مختلف حادثات میں 176 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 77 مرد، 44 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement