Advertisement
علاقائی

موٹروے ایم 5: بس اور آئل ٹینکر میں تصادم ، 20 افراد جاں بحق 

ملتان : موٹروے ایم فائیو پر بہاولپور کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی بس اور  ٹینکر میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی۔ حادثے میں کم از کم 20 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 16th 2022, 2:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
موٹروے ایم 5: بس اور آئل ٹینکر میں تصادم ، 20 افراد جاں بحق 

جی این این کے مطابق حادثے میں زخمی ہونیوالے 3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے ، جبکہ  امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔  حادثہ لودھراں اور بہاولپور کے درمیان  موٹروے ایم فائیو پر پیش آیا اور موٹروے کا یہ حصہ کئی گھنٹے بند رہا ۔

موٹروے حکام کے مطابق ملتان سکھر موٹروے پر نجی  بس تیز رفتاری  یا ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث  پیچھے سے  آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور بس کو آگ لگ گئی ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری موقع پر پہنچ گئے۔ مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود تھیں۔

ترجمان کے مطابق آگ اس قدر شدید اور خوفناک تھی کہ دور سے د کھائی دے رہی تھی، امدادی ٹیموں نے بس کی باڈی کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا جبکہ بس میں سوار 6افراد شیشے ٹوٹنے سے باہر نکلے۔

موٹروے پولیس نے جلتی بس سے 9 مسافروں کو باحفاظت نکال لیا تھا۔ پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال پہنچایا۔ امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے۔ ہنگامی کارروائی کے دوران ڈی آئی جی شاہد جواد موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادتے کے شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ نشتر ہسپتال اور جلالپور کے طبی مراکز پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس لاہور سے کراچی کیلئے رات 9 بجے روانہ ہوئی ۔ کمپنی ذرائع کے مطابق بس میں دو ڈرائیور سوار تھے۔ تمام اسٹاف نے سکھر میں تبدیل ہونا تھا۔ بس میں کل 24 مسافر سوار تھے۔ جن میں سے دو مسافروں نے حیدرآباد اترنا تھا جبکہ 22 مسافروں نے کراچی جانا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے ملتان موٹروے ایم فائیو پر ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے جبکہ  سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی المناک حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے  جاں بحق ہونے والے افراد  کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ 

Advertisement
قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد

قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد

  • 2 گھنٹے قبل
امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دیدی

امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دیدی

  • 3 گھنٹے قبل
دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار

  • ایک گھنٹہ قبل
وفاقی حکومت گزشتہ مالی سال میں اہم تجارتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام

وفاقی حکومت گزشتہ مالی سال میں اہم تجارتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام

  • 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی

  • 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا

  • 15 گھنٹے قبل
ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 14 ہو گئی

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 14 ہو گئی

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • ایک گھنٹہ قبل
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی  کیلئے  شرائط سے اتفاق کرلیا، ٹرمپ کا دعویٰ

اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کیلئے شرائط سے اتفاق کرلیا، ٹرمپ کا دعویٰ

  • 3 گھنٹے قبل
ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی

  • 14 گھنٹے قبل
ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement