قوالی کے شہنشاہ استاد نصرت فتح علی خان کو ہم سے بچھڑے 25 برس بیت گئے، وہ 16 اگست 1997ء کو اپنے کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔


کانوں میں رس گھولنے والی آواز استاد نصرت فتح علی خان کی پہچان تھی، انہوں نے مشرقی موسیقی میں نت نئے تجربات کیے اور اپنی منفرد آواز کی بدولت دنیا کے کئی ممالک میں پذیرائی حاصل کی، اردو زبان کو ناسمجھنے والے غیرملکی بھی انکی قوالیوں کے مداح ہیں۔
لیجنڈ موسیقار نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، ان کے والد استاد فتح علی خان بھی موسیقار، گلوکار، قوال اور کئی سازوں پر عبور رکھتے تھے۔
You had touched countless lives in your lifetime & even after your death, you live through your music & your family legacy, You will always be missed!
— Rahat Fateh Ali Khan (@RFAKWorld) August 16, 2022
Ustad Nusrat Fateh Ali Khan - October 13, 1948 - August 16, 1997 pic.twitter.com/6LVQVKbxKf
نصرت فتح علی خان کا نام سب سے زیادہ 125 قوالی کی البم کے ساتھ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے۔
استاد نصرت فتح علی خان کی 25 ویں برسی انکے بھتیجے اور پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان اپنے ٹوئٹرپیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی ایک زندگی میں کئی زندگیاں جی لیے اور دنیا سے جانے کے بعد بھی آپ اپنی موسیقی اور اپنی خاندانی میراث کے ذریعے زندہ ہیں، آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
استاد نصرت فتح عی خان کا ہر گانا ہی لاجواب ہے لیکن چند مشہور گانے جن میں کنا سوہنا تینوں، پِیا رے پِیا رے، غم ہے یا خوشی، میرا پیا گھر آیا، دم مست قلندر، آفریں آفریں اور دیگر گانے انکی پہچان ہیں۔
نصرت فتح علی خان کو حکومت پاکستان کی جانب سے شعبہ موسیقی میں شاندار خدمات کے اعتراف میں پرائڈ آف پرفارمنس کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 6 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 3 گھنٹے قبل

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 6 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 5 گھنٹے قبل

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 2 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 3 گھنٹے قبل