پاکستان
صدر کاقدرتی آفات سے متاثرہ لوگوں کی جانیں بچانیوالے کارکنوں کوخراج عقیدت
اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہنگامی صورتحال میں شدید متاثرہ لوگوں کی جان بچانے کیلئے امداد فراہم کرنے پر امدادی کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
عالمی یوم انسانی امداد کے موقع پر صدرملکت عارف علوی نے پاکستانیوں کی انسانی اور دل کھول کر مدد کرنے کے جذبے کو تسلیم کیا جنہوں نے قدرتی آفات کے دوران اپنے بھائیوں کی ہمیشہ مدد کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ موسمیاتی تباہ کاریوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث غیر محفوظ اور نادار لوگ پہلے سے زیادہ انسانی مدد کے منتظر ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں سے جبری نقل مکانی، ناقص غذائیت، شرح اموت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور معاشرے کے نادار طبقات کو معاشی اور مالی طور پر بری طرح متاثر کیا ہے۔
انہوں نے دوسروں کی بھلائی کیلئے انفرادی اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان
کے پی حکومت کا آئی جی اسلام آباد سمیت 500 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
صوبائی کابینہ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد پر حملہ آور ہونےاور غیر قانونی طور پر چھاپہ مارنے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی
خیبر پختونخوا کابینہ نے آئی جی اسلام آباد سمیت 500 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی کابینہ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد پر حملہ آور ہونے، غیر قانونی طور پر چھاپہ مارنے اور احاطے میں گھسنے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔
کابینہ کے فیصلے کے مطابق کے پی ہاوس سے چوری و دیگر جرائم کے مرتکب ہونے اور رہائشیوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کی جائے، ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی متعلقہ دفعات بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی حکومت نے اسلام آباد کی متعلقہ عدالتوں میں ایسی شکایات درج کروائی تھیں لیکن اس بار مقدمہ خیبر پختونخوا میں درج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پولیس ایکشن کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی تھی۔
دنیا
اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملوں اور بمباری سے مزید 40 افراد شہید
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ ’وادی بیکا اور بعلبیک پر اسرائیلی حملوں میں 40 افراد شہید ہو گئے
اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملے جاری ہیں، ملک کے مشرقی حصے وادی بیکا اور بعلبیک پر بمباری سے 40 افراد شہید جبکہ 53 زخمی ہو گئے۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ ’وادی بیکا اور بعلبیک پر اسرائیلی حملوں میں 40 افراد شہید ہو گئے۔
مزید کہنا تھا کہ 11 افراد بعلبیک میں شہید ہوئے، جبکہ 9 افراد ضلع شکان میں شہید ہوئے، اس کے علاوہ صہیونی فوج کے نصریہ گاؤں میں حملے میں 16 افراد نے جام شہادت نوش کیا۔
وزارت صحت نے بتایا کہ لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یہ حملے حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم کے اس بیان کے فوری بعد کیے گئے کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ سیاسی اقدام سے اسرائیل کی جارحیت ختم ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ بالواسطہ بات چیت کا راستہ ہو سکتا ہے تاہم اسرائیل کو لبنان پر بمباری بند کرنی ہوگی۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں لبنان میں اب تک کم از کم 3 ہزار 50 افراد شہید اور 13 ہزار 658 زخمی ہو چکے ہیں۔
دنیا
بغل میں چھری منہ میں رام رام: افغان ، بھارت دوستی کی اصل حقیقت
جے پی سنگھ کا افغان طالبان اور ان کے مخالفین دونوں سے رابطہ کررہا ہے ، بھارت اپنی دوغلی پالیسی کے ساتھ افغانستان میں قدم جمانے کی کوشش کر رہا ہے
تاریخ گواہ ہے، بھارت کے مفادات کبھی مستقل نہیں رہے، افغانستان کے خود مختاری کے اصول کو بھارت کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے ۔
افغانستان کو 'دوستی' کے پیچھے چھپے اصل ارادے دیکھنے کی ضرورت ہے ، افغانستان اور پاکستان کے مضبوط تاریخی و ثقافتی رشتے کو بھارت سمجھنے سے قاصر ہیں جبکہ ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے بھارت کے پاکستان سے مفادات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔
جبکہ افغانستان اور بھارت تعلقات محض مفاداتی پر مبنی ہے ، مسلمان ممالک کے ساتھ تعلقات بھارت کے متضاد کردار کی عکاسی کرتا ہے ۔
کشمیری مسلمانوں کے ساتھ سلوک اور اسرائیل کے ساتھ اتحاد افغانستان کے لیے سوالیہ نشان ہے، تعلقات میں افغانستان احتیاط کرتا ہے کیونکہ بھارت کے وعدے اور مفاد پرستی کسی سے پوشیدہ نہیں .
جے پی سنگھ کا افغان طالبان اور ان کے مخالفین دونوں سے رابطہ کررہا ہے ، بھارت اپنی دوغلی پالیسی کے ساتھ افغانستان میں قدم جمانے کی کوشش کر رہا ہے ۔
افغانستان کو بھارت کی طرف سے کی جانے والی دوستانہ باتوں کے پیچھے چھپے اصل ارادے کو سمجھنا چاہیے، پاکستان اور افغانستان کے دیرینہ تعلقات کو نظر انداز کر کے بھارت افغانستان میں قدم جمانے کا خواہشمندہیں، لیکن زمینی حقائق کے برخلاف ہے ۔
دوستی میں خلوص اور سچائی اہم ہیں، بھارت کی ماضی کی پالیسیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے افغانستان کو احتیاط کی ضرورت ہے۔
افغانستان کو بھارت کے ساتھ تعلقات کے بارے میں فیصلہ کرتے وقت اپنے اصل دوست کو یاد رکھنے اور دشمن پہچاننے کی ضرورت ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
190 ملین پاؤنڈ کیس:احتساب عدالت کو عمران خان اور اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
تجارت ایک دن پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور