عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی ریلی، شرکا زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک جائیں گے
تحریک انصاف کی شہباز گل کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ریلی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں فیض آباد کے مقام پر موجود ہے۔
پی ٹی آئی کے کارکنان ایف نائن پارک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جب کہ بڑی تعداد میں فیملیز کی بھی ایف نائن پارک آمد جاری ہے۔ کارکنان نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھا رکھے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو ریلی کی اجازت دینے سے منع کردیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ترجمان کے مطابق تحریک انصاف نے ریلی کی اجازت اور سکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی، ٹھوس وجوہات کی بنا پر ریلی نکالنے اور سکیورٹی دینے سے معذرت کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ اسلام آباد میں سکیورٹی وجوہات پرکئی روز سے دفعہ 144 نافذ ہے، قیادت کے ساتھ ساتھ ریلی شرکاء کی قیمتی جانیں بھی خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں۔
ترجمان کے مطابق زیرو پوائنٹ سے ایف 9 پارک تک روڈ پر ٹریفک کا شدید دباؤ بھی سکیورٹی رسک بن سکتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ترجمان نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی درخواست کا بروقت جواب بھجوا دیا گیا ہے۔
ملتان ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
- 3 گھنٹے قبل
اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات آگاہی مہم کا انعقاد
- 2 گھنٹے قبل
ایران: سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر سلح شکص کی ر فائرنگ ، 2 جج جاں بحق
- 14 منٹ قبل
ملتان ٹیسٹ: ساجد خان اور نعمان علی کا شاندار اسپیل،کالی آندھی 137 رنز پر ڈھیر
- ایک گھنٹہ قبل
اسرائیلی حکومت نے غزہ میں سیز فائر معاہدے کی منظوری دیدی
- 2 گھنٹے قبل
بجلی چوری کا معاملہ، گلوکار جواد احمد کو 13 لاکھ روپے جرمانہ
- 3 گھنٹے قبل
صوبائی حکومت کا نگران دور میں بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل
وزیر اعلی مریم نواز سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر زور
- 3 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی نے اہلیہ کے ساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
- 24 منٹ قبل
اردو زبان کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 70ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- 3 گھنٹے قبل
مراکش کشتی حادثہ :وزیر اعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے ٹیم تحقیقات کیلئے مراکش روانہ
- 4 گھنٹے قبل
امریکا: سپریم کورٹ کا ٹک ٹاک پر پابندی برقراررکھنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل