پاکستان
"جو مرضی آپ کرلیں، عوام کے سمندر کو نہیں روک سکتے"،عمران خان کا ریلی سے خطاب
’شہباز گل پر اس لیے پکڑ کر تشدد کیا گیا کہ بتایا جاسکے ہم قانون سے اوپر ہیں، ہم جو چاہے کر سکتے ہیں۔ یہ ڈرانے کی کوشش تھی کہ سب دیکھ کر ڈریں, عمران خان
اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت شہباز گل کے ساتھ مبینہ تشدد پر اسلام آباد کے آئی جی، ڈی آئی جی اور مجسٹریٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس کرے گی۔
انھوں نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ شہباز گل پر اس لیے تشدد کیا گیا تاکہ وہ بتا سکیں ’ہم قانون سے اوپر ہیں۔ لوگوں کو غلام بنانے کے لیے دہشت پھیلائی جا رہی ہے۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’شہباز گل پر ظلم اس لیے نہیں ہوا کہ اس نے کیا کہا۔ اس سے زیادہ نواز شریف، مریم نواز، خواجہ آصف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کہہ چکے ہیں جس سے فوج کے ادارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔‘
’شہباز گل پر اس لیے پکڑ کر تشدد کیا گیا کہ بتایا جاسکے ہم قانون سے اوپر ہیں، ہم جو چاہے کر سکتے ہیں۔ یہ ڈرانے کی کوشش تھی کہ سب دیکھ کر ڈریں۔
عمران خان نے کہا کہ ’چیلنج دیتا ہوں کہ آپ جو مرضی کریں، آپ عوام کے سمندر کو، جو آزادی چاہتا ہے، نہیں روک سکتے۔ شہباز گل کو جس طرح اٹھایا، دو دن تک تشدد کیا گیا۔ ایسے پکڑا جیسے کوئی بہت بڑا غدار پکڑا ہے۔‘
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جس طرح شہباز گل پر دو دن تک تشدد کیا اس کی مثال نہیں ملتی، اگر گل پر کیس ہو سکتا ہے تو نواز شریف، فضل الرحمان، خواجہ آصف اور رانا ثناء پر بھی کیس ہو سکتا ہے، ہم ان سب لوگوں پر کیسز کرنے جا رہے ہیں، گل سے جو کچھ کیا گیا انہوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان میں فیصلہ کن وقت ہے، ہم اس خوف کے بت کے سامنے جھک گئے تو ہمارے سامنے غلامی ہے، ہم سب نے اس ظلم کا مقابلہ کرنا ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم انگریز سے تو آزاد ہوگئے لیکن آج ہم پر ان چوروں کو سازش کرکے مسلط کر دیا گیا،
25 مئی کو ہم پر ظلم اس لیے کیا گیا کہ ہم ان چوروں کو تسلیم کرلیں۔عمران خان نے کہا کہ آپ جتنا خوف پھلائیں، جو مرضی آپ کرلیں، آپ عوام کے سمندر کو نہیں روک سکتے۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ دو خواتین کو شکست دینے والے پہلے امریکی صدر بن گئے
ٹرمپ نے تین بار الیکشن لڑنے کی کوشش کی اور دو بار کامیاب ہوئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے دونوں بارخواتین امیدواروں کو شکست دی
امریکی صدارتی دوڑ کا اختتام خود ڈونلڈ ٹرمپ کے فتح کے اعلان کے ساتھ ہوا اور وہ امریکہ کی تاریخ میں مسلسل دو بار منتخب ہونے والے دوسرے صدر بن گئے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی تاریخ میں صرف ایک بار ایک امیدوار دو الگ الگ مدتوں کیلئے صدارت کے عہدے پر فائز ہوا ، وہ ڈیموکریٹ گروور کلیولینڈ تھے، 1884ء کے دوران ڈیموکریٹک امیدوار کلیولینڈ نے ایک جنسی سکینڈل اور متعدد بحرانوں پر قابو پالیا، انہوں نے ریپبلکن امیدوار جیمز بلین کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
اب یہ دوسری بار ہے کہ وہ دوسری بار صدر کا الیکشن جیتے ہیں اور ان کا خواب حتیٰ کہ ان کی پیشین گوئی بھی سچ ثابت ہوئی، یہ ایک ایسی فتح ہے جو امریکی تاریخ میں ایک نیا واقعہ ہے۔
ٹرمپ نے تین بار الیکشن لڑنے کی کوشش کی اور دو بار کامیاب ہوئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے دونوں بارخواتین امیدواروں کو شکست دی۔
2016ء میں ٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن پر پہلی کامیابی حاصل کی، رواں برس 2024ء میں دوسری کامیابی انہوں نے کملا ہیرس کو شکست دے کر حاصل کرلی ۔
2016 کے انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کو اپنے حریف کے مقابلے میں ملک بھر سے 30 لاکھ سے زائد ووٹ پڑے تھے لیکن پھر بھی الیکٹورل کالج کے باعث فاتح ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا گیا تھا۔
ان کی صدارتی مہم کا دورانیہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ثابت ہوگا کیونکہ وہ پہلے سابق امریکی صدر تھے جن پر فوجداری کیسز میں مقدمات چلائے گئے اور انہیں جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ٹرمپ نے عدالتوں اور ججوں کا سامنا کیا اور ہتھیار نہیں ڈالے، یک بار انہوں نے الزام کا رخ جج کی طرف موڑ دیا اور اسے بے ایمان قرار دیا، انہوں نے صدر بائیڈن پر وزارت انصاف کو اپنے خلاف مسلح کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ، وہ الیکٹورل کالج میں 270 ووٹوں کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔
صحت
لاہور : اسموگ سے متعلقہ ادویات کا ہنگامی اجلاس طلب
صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں اسموگ کے علاج سے متعلق ضروری ادویات کا اسٹاک ہر صورت برقرار رکھا جائے
پنجاب کے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اسموگ سے متعلقہ ادویات کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس کے بعد صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے سموگ سے متعلقہ ادویات کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔
ہنگامی اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول ڈاکٹر قلندر خان، ڈائریکٹر جنرل ڈرگ کنٹرول محمد سہیل، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی اور سیکرٹری پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈاکٹر منور حیات نے شرکت کی۔
اجلاس میں سموگ سے متعلقہ اینٹی الرجی، انہیلرز، اینٹی بائیوٹک، کف سیرپ، نیزل ڈراپس، آئی ڈراپس، ماسک اور درد بخار کم کرنے والی ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں اسموگ کے علاج سے متعلق ضروری ادویات کا اسٹاک ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
علاقائی
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
اسموگ کے پیش نظر 17نومبر سے لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان میں آن لائن اسکولنگ ہوگی، مریم اورنگزیب
اسموگ اورفضائی آلودگی کے باعث پنجاب حکومت نے پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے تمام محکمے کام کر رہے ہیں اور ایئر کوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم جدید آلات سے بنایا گیا ہے، جبکہ دیگر محکموں کو اسموک کی روک تھام کرنے اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ فصلوں کی باقیاتِ جلانے کی وجہ سے اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے، پلاسٹک بیگز پر پابندی ہے مگر خلاف ورزی ہو رہی ہے، اگر آپ نے ماسک نہیں پہنا تو آپ میتھین اپنے پھپڑوں میں پہنچارہے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ بچوں کو آن لائن اسٹڈی کی جانب لے جائیں، انڈیا میں راجھستان اور دیگر اضلاع کی ہوا نے ملتان اور گوجرانولہ کو متاثر کیا، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1100 سے زائد ہے
صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اعلان کیا کہ پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند کر رہے ہیں، 17 نومبر سے لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان میں آن لائن اسکولنگ ہوگی، سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد افسران کام کریں گے، سرکاری دفاتر میں ذوم میٹنگز ہوں گی، ماسک ہر سطح پر ضروری کردیا گیا ہے، آئندہ 10 روز تک اسموگ کی شدت برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ سکولوں کو 7 سے 17 نومبر تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔
-
علاقائی 12 گھنٹے پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید