جی این این سوشل

تجارت

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے بڑھی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ  ایک لاکھ 42 ہزار 600 روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے بڑھ کر ایک لاکھ22 ہزار 256 روپے ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 1747 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

پاکستان

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

 گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کیلئے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  کی  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ہے، جس میں  صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر مسائل پر بات چیت  کی گئی۔

 تفصیلات کےمطابق   ملاقات میں صوبے کی معاشی ترقی کیلئے قیام امن ناگزیر ہونے، وفاق سے قیام امن اور مسائل، سکیورٹی کیلئے دستیاب وسائل کے حصول کیلئے باہمی کوششوں پر بھی متحد ہونے پر اتفاق کیا گیا ، علاوہ ازیں صوبے میں سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کیلئے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی،آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور بھی موجود تھے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کن  پاکستانی سیاستدانوں نے ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے  ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کن  پاکستانی سیاستدانوں نے ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے  ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ 
وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کریں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
بلاول بھٹو
سماجی روابط کی ویب

سائٹ ایکس پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ۔ 
بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے امریکا کی نئی انتظامیہ امن کو ترجیح دے گی اور ٹرمپ انتظامیہ عالمی تنازعات ختم کرنے میں کردار ادا کرے گی ۔
خیال رہے امریکا میں صدارتی انتخابات میں سابق امریکی صدر اور  ری پبلکنز امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ  نے فتح حاصل کر لی ہے، حکمرانی کی جنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ فاتح رہے، 277الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کی مدمقابل ڈیموکریٹک حریف کملا ہیرس 226 ووٹ ہی حاصل کر سکی ۔
اپنے فاتحانہ خطاب میں ٹرمپ نے اپنی کامیابی کو امریکا کا تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہو امریکا کو مضبوط، محفوظ اور خوشحال ملک بنائیں گے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

 سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزارروپے  کمی ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق  سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم کے بعد 2لاکھ 82ہزار 200روپے ہوگئی، 10گرام سونے کی قیمت میں 857روپے کمی ہوئی، جس کے بعد 10گرام سونا 2لاکھ 41ہزار 941روپے کا ہوگیا،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 430 روپے پر مستحکم  ہے۔ 

واضح رہے کہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll