جی این این سوشل

پاکستان

صارفین عمران خان کا راولپنڈی جلسے سے خطاب جی این اے کے فیس بک پیج اور یو ٹیوب چینل پر لائیو سن سکیں گے

راولپنڈی:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج لیاقت باغ راولپنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گےجسے صارفین جی این این کے فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل پر لائیو دیکھ سکیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صارفین عمران خان کا راولپنڈی جلسے سے خطاب جی این اے کے فیس بک پیج اور یو ٹیوب چینل پر لائیو سن  سکیں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام آج لیاقت باغ راولپنڈی میں بڑا جلسہ ہوگا جس سے سابق وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں۔

سوشل میڈیا صارفین کے لیے جلسے کی تمام تر کوریج جی این این کے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج سے براہ راست نشر کی جائے گی۔

دنیا

 ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں اربوں ڈالر کا اضافہ

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر (تقریباً 2 کھرب، 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے) کا اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں اربوں ڈالر کا اضافہ

 ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں اضافہ ہوگیا 

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر (تقریباً 2 کھرب، 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے) کا اضافہ ہوا۔

ٹرمپ میڈیا کا اسٹاک، جو ”DJT“ کی علامت کے تحت تجارت کرتا ہے، کی قیمت میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران 35 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی کل مالیت 9 ارب ڈالر ہوگئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ قدامت پسند سوشل میڈیا کمپنی میں غالب شیئر ہولڈر ہیں، حالانکہ اس کی آمدنی کم ہے اور کمپنی مالی نقصان کا شکار ہے۔

ٹروتھ سوشل کا مقصد ایسے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں قدامت پسند آوازیں زیادہ مؤثر طریقے سے سنی جا سکیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب روایتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرمپ اور ان کے حامیوں کو اکثر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ کمپنی اپنے آغاز سے ہی متنازعہ رہی ہے، اور اس کی کارکردگی اور مستقبل کے بارے میں مختلف آراء موجود ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اہداف کے حصول میں ناکامی، آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا

وفد آئی پی پیز کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات، سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کے علاوہ پی آئی اے اور ڈسکوز سمیت دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کا بھی جائزہ لے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اہداف کے حصول میں ناکامی، آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا

اہداف کے حصول میں ناکامی، آئی ایم ایف کا وفد 11سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔

منی بجٹ لانے پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا مددگار مشن حکومت سے مذاکرات کرنے کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

مالی سال کے پہلے 6 ماہ (جولائی تا دسمبر) میں 321 ارب روپے کے ٹیکس خسارے کا امکان ہے جس کے بعد آئی ایم ایف نے اگلے ہفتے اپنا ہنگامی مشن پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مذاکرات کیے جائیں اور منی بجٹ کے نفاذ کے ذریعے اصلاحات کے لیے زور دیا جائے۔ آئی ایم ایف کی اسٹاف ٹیم ناتھن پورٹر کی سربراہی میں 11 نومبر سے 15 نومبر تک معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ٹیم پاکستان میں آئی ایم ایف قرض پروگرام کا بھی جائزہ لے گی جبکہ ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران جمع کیے جانے والے ٹیکس ریونیو کے ہدف میں شارٹ فال کا بھی جائزہ لے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کے اس اچانک دورے کا فیصلہ بنیادی طور پر اس وجہ سے کیا گیا کہ پاکستانی حکام حالیہ دنوں میں منعقدہ ورچوئل میٹنگز کے ذریعے آئی ایم ایف کو اصلاحاتی ارادے پر قائل کرنے میں ناکام رہے۔

مذاکرات کے دوران آئی پی پیز کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات، سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کے علاوہ پی آئی اے اور ڈسکوز سمیت دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ ٹیکس ریونیو ہدف کے حصول کےلیے منی بجٹ سمیت ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

تاہم، آئی ایم ایف کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ یہ کوئی جائزہ مشن نہیں ہے کیونکہ آئی ایم ایف فروری تا مارچ 2025 تک انتظار نہیں کرسکتا جب بجٹ کے اقدامات کے ذریعے اصلاحات کرنا ممکن نہ ہو، اسی لیے یہ ایک ہنگامی مشن ہے اور غیر معمولی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں  متوقع

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، جہاں وہ 10 روز قیام کریں گے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مفتی راشد سومرو اور مفتی ابرار بھی لندن پہنچے ہیں، ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا۔

ہیتھرو ایئرپورٹ پر جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے مفتی خالد محمود اور دیگر عہدیداران بھی استقبال کے لیے موجود تھے جبکہ مولانا فضل الرحمان برطانیہ میں 10روز قیام کریں گے۔

پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان کی نجی دورے میں مختلف ملاقاتیں ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll