جی این این سوشل

کھیل

تیسرا ایک روزہ میچ، پاکستان نے نیدر لینڈز کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف دے دیا

روٹر ڈیم: پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دے دیا ہے، میچ میں قومی کرکٹ ٹیم 50 ویں اوورز میں 206 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تیسرا ایک روزہ میچ، پاکستان نے نیدر لینڈز کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف دے دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تین میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کے خلاف پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا، تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں،

تیسرے ایک روزہ میچ میں عبداللّٰہ شفیق، محمد حارث، زاہد محمود اور شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد رضوان، حارث رؤف، امام الحق اور نائب کپتان شاداب خان کو آرام کرایا گیا ہے۔

قومی ٹیم بلے بازی کے لیے میدان میں آئی تو کپتان بابر اعظم 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نواز 27، فخر زمان 26 اور آغا سلمان 24 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

دوسری جانب نیدر لینڈز کے باس ڈے لیڈے 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، وویان کنگما 2 جبکہ آریان دت، شارض احمد اور لوگان وین بیک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان

وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان

کیبنٹ ڈویژن نے یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو  ملک بھر عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ملک بھر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

کیبنٹ ڈویژن نے عام تعطیل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یوم پیدائش پر یوم اقبال کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یومِ پیدائش منایا جائے گا۔

شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم آبائی شہر سے حاصل کرنے کے بعد 1905 میں برطانیہ سے وکالت اور بعد میں جرمنی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔

مصور پاکستان علامہ اقبال 21 اپریل 1938 کو لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملے، انہیں بادشاہی مسجد کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں  متوقع

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، جہاں وہ 10 روز قیام کریں گے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مفتی راشد سومرو اور مفتی ابرار بھی لندن پہنچے ہیں، ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا۔

ہیتھرو ایئرپورٹ پر جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے مفتی خالد محمود اور دیگر عہدیداران بھی استقبال کے لیے موجود تھے جبکہ مولانا فضل الرحمان برطانیہ میں 10روز قیام کریں گے۔

پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان کی نجی دورے میں مختلف ملاقاتیں ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت نے عمران خان سےپارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کرانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو طلب کر لیا

ہمارے آرڈر کے باوجود اگر پٹیشن آتی ہے تو اسٹیٹ پر جرمانہ عائد ہوگا، اسلام آباد ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت نے عمران خان سےپارٹی رہنماؤں کی  ملاقات نہ کرانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو طلب کر لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو کل 10 بجے طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔

عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پہلے اسی عدالت سے آرڈر ہو چکے ہیں، جیل رولز کے مطابق عدالت نے آرڈر جاری کیے تھے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نےاستفسار کیا کہ اب کیا صورتحال ہے، فیصل چوہدری نے کہا کہ پارٹی کے سیاسی رہنماؤں سے میٹنگ پھر کینسل کردی گئی ہیں، ہم بار بار اس عدالت کو تکلیف دیتے ہیں لیکن مجبوراََ ہمیں یہاں آنا پڑتا ہے۔ اسی عدالت نے تین وکلا پر مشتمل کمیشن بھی قائم کیا تھا لیکن عمل درآمد نہیں ہو رہا، شبلی فراز ، عمر ایوب ، اسد قیصر کو نہیں ملنے دیا گیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار اب کسی کیس میں سزا یافتہ تو نہیں جس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ نہیں نہیں درخواست گزار کسی کیس میں اب سزا یافتہ نہیں، انڈر ٹرائل قیدی ہے۔

عدالت ننے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ کیا وجہ ہے بار بار ایسا ہوتا ہے، ہمارے آرڈر کے باوجود اگر پٹیشن آتی ہے تو ہم نے لکھا تھا اسٹیٹ پر جرمانہ عائد ہوگا۔

اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ ہم جیل حکام سے پوچھ لیتے ہیں جو بھی صورتحال ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ کیوں ملاقات نہیں کروائی جاتی۔

عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت دی کہ آپ اس درخواست کو دیکھیں ، کل جیل سپرنٹنڈنٹ کو کہیں پیش ہوں۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ کو طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll