پاکستان

پنجاب میں مزید 10 یونیورسٹیاں بنانے کی منظوری

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں 10 یونیورسٹیاں قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Aug 21st 2022, 9:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب میں مزید 10 یونیورسٹیاں بنانے کی منظوری

میڈیا رپورٹ کے مطابق 10 یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق بل کا مسودہ پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، طریقہ کار کے مطابق پہلے ہر یونیورسٹی کا پنجاب اسمبلی سےالگ ایکٹ پاس ہوگا۔ حکومت پنجاب جامعات کا انفرااسٹرکچر بنائے گی، جبکہ جامعات کی حتمی منظور ایچ ای سی دے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس پنجاب حکومت نے صوبے میں 13 نئی یونیورسٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا تھا، حکومت کی جانب سے بنائی جانے والی نئی جامعات میں یونیورسٹی آف لیہ، یونیورسٹی آف حافظہ آباد، انڈس یونیورسٹی راجن پور، بابا فرید یونیورسٹی پاکپتن، یونیورسٹی آف اٹک، یونیورسٹی آف گجرانوالہ، یونیورسٹی آف تونسہ، یونیورسٹی آف ٹوبہ ٹیک سنگھ، وقار النساء ویمن یونیورسٹی راولپنڈی، یو ای ٹی سیالکوٹ اور ڈی جی خان ویمن یونیورسٹی شامل تھیں۔