ایشیا کپ 2022 کے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکتوں سے شکست دے دی۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارت نے پاکستان کا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا،بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا رنز بناکر نمایاں رہے۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیا۔
اننگز کے 10ویں اوور میں بھارتی ٹیم 53 رنز پر 3 وکٹوں سے محروم ہوگئی۔
بھارت کے اوپننگ بلے باز کے ایل راہول بغیر کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
ایک کے ہی مجموعے پر تجربہ کار ویرات کوہلی کا کیچ ڈراپ ہوا جس کے بعد انہوں نے کپتان روہیت شرما کے ہمراہ 49 رنز کی شراکت بنائی۔
50 کے مجموعے پر محمد نواز نے 12 رنز بنانے والے روہیت شرما جبکہ 53 پر 35 رنز بنانے والے ویرات کوہلی کو کیچ آؤٹ کروایا۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز بنائے تھے۔
محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کرنے کے بعد قومی ٹیم کو 15 رنز پر پہلی وکٹ سے محروم ہونا پڑا جب بابر اعظم پل شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 42 کے مجموعے پر فخر زمان کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ دونوں نے 10، 10 رنز بنائے۔
تیسری وکٹ پر محمد رضوان اور افتخار احمد نے 45 رنز کی پارٹنر شپ بنائی جہاں 87 کے مجموعے پر افتخار احمد 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد محمد رضوان 43 رنز بنانے کے بعد 96 پر جبکہ 2 رنز بنانے والے خوشدل شاہ 97 پر پویلین لوٹے۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے ابتدائی پانچوں کھلاڑی شاٹ گیند پر آؤٹ ہوئے۔
بھارتی گیند بازوں نے پاکستان کے ہارڈ ہٹرز کی بھی ایک نہ چلنے دی آصف علی 9 رنز بنانے کے بعد آسان کیچ دے کر آؤٹ ہوئے تو محمد نواز ایک رن بنا کر کٹ مارتے ہوئے کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔
آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاداب خان تھے جو 128 کے مجموعے پر شاداب خان 10 رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو اگلی ہی گیند پر نسیم شاہ بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
اننگز کے اختتامی لمحات میں شاہنواز ڈھانی نے 6 گیندوں پر 16 رنز بنا کر جبکہ حارث رؤف نے 7 گیندوں پر 13 رنز بنا کر ٹیم کو 147 کے ٹوٹل پر پہنچایا جہاں قومی ٹیم آل آؤٹ ہوئی۔
بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار 4 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ ہاردیک پانڈیا نے بھی 3 اہم وکٹیں لے کر پاکستانی بولنگ لائن کو نقصان پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
ٹاس:
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان روہیت شرما کا کہنا تھا کہ ’میرا نہیں خیال کہ ٹاس بہت اہم ہے، یہاں کئی سالوں سے کھیلتے ہوئے میرا خیال تھا کہ اگر آپ کے سامنے اسکور ہونا اچھی بات ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا پچ پر گھاس موجود ہے اور اہم اس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے گیندبازی کرنا چاہتے تھے، لیکن ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ قومی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز ہیں، جہاں نسیم شاہ اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ دو اسپنرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔
پلیئنگ الیون:
بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم میں محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔
بھارتی ٹیم کپتان روہیت شرما، لوکیش راہول، ویرات کوہلی، سریاکمار یادو، دنیش کارتھک، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جادیجا، بھونیشور کمار، اویش خان، یوزویندر چہل اور ارشدیپ سنگھ پر مشمتمل ہے۔

اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے رہنما خلیل الحیہ شہید
- 30 منٹ قبل

روس میں تیار کردہ نئی کینسر ویکسین کا کامیاب ٹرائل
- ایک گھنٹہ قبل
اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا
- 35 منٹ قبل

میجر عدنان شہید کی نمازِ جنازہ ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف ، وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعلی پنجاب کا گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

سیلاب کی تباہ کاریاں ، خوراک کا بحران؟ سبزیوں اور غلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر خارجہ اسحا ق ڈار کی قازق ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

یوکرین: روسی فضائی حملے میں 23 افرادجاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا
- 8 منٹ قبل

سینیٹ انتخابات:مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے میدان مار لیا
- 2 گھنٹے قبل

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی ایک اور اسپیل کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل