اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔


چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ موجودہ حالات میں تقریر پر پابندی کی کوئی مناسب وجوہات نہیں ہیں، عمران خان کے براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں پیمرا کے نوٹیفیکشن کو 5ستمبر تک معطل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بادی النظر میں پیمرا عمران خان کی تقریر پر پابندی لگا کر اختیارات سے تجاوز کررہا ہے، موجودہ حالات میں تقریر پر پابندی کی کوئی مناسب وجوہات نہیں ہیں۔
چیف جسٹس نے بیرسٹر علی ظفر سے استفسار کیا کہ کیا آپ عمران خان کے بیان کو جسٹفائی کرتے ہیں ؟ کیا ججز کو اس طرح دھمکیاں دی جاسکتی ہیں جس طرح دی گئی؟ تین سال جس طرح ظلم کیا گیا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی، بہت بوجھل دل سے کہہ رہا ہوں کہ عدلیہ کو دھمکیاں دینے کی امید نہیں تھی، افسوس ہے موجودہ حکومت وہی کررہی ہے جو پچھلے 3سال ہوتا رہا۔ ایک خاتون جج کو دھمکیاں دی گئیں۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیمرا کہتا ہے کہ چینل نے ٹائم ڈیلے کی پالیسی نہیں اپنائی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سارے چینلز نے بغیر ٹائم ڈیلے کے دکھایا ہے؟ پھر تو یہ ذمہ داری نیوز چینلز پر آتی ہے، اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ پھر یہ لائیو تو چلتا ہی نہیں ہے۔
وکیل نے جواب دیا کہ بارہ سیکنڈز کا ٹائم ڈیلے ہوتا ہے تاکہ کوئی غلط بات کرے تو اسے سینسر کیا جا سکے۔ چینلز نے ٹائم ڈیلے نہیں کیا تو پیمرا نے ہمیشہ کے لیے عمران خان کی لائیو تقاریر پر پابندی لگا دی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پھر تو ایکشن نیوز چینلز کے خلاف ہونا چاہیے۔
ہمارے تھانوں کا کلچر ہے کہ ٹارچر ہوتا ہے، جس جذبے سے اپوزیشن میں آ کر بولتے ہیں اگر حکومت میں آ کر بولیں تو صورتحال مختلف ہو، یہ قوم آج بھی تقسیم ہے اور اسے متحد کرنے کی ضرورت ہے، ایگزیکٹوز جب حکومت میں ہوتے ہیں تو بھول جاتے ہیں کہ تھانے میں ٹارچر ہوتا ہے، آج تک کسی بھی ایگزیکٹو نے ٹارچر کو ایشو کے طور پر نہیں دیکھا، سب سے بڑا ٹارچر اس ملک میں جبری گمشدگی ہے۔

ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے،سابق امریکی سفیر کا دعویٰ
- 10 گھنٹے قبل

ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے
- 4 گھنٹے قبل

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ، لاپتہ افراد کی نئی فہرست جاری،تعداد 73 تک پہنچ گئی
- 11 گھنٹے قبل

اسحا ق ڈار کی مصر ی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
- 6 گھنٹے قبل
کوشش ہے فروری کے آخر تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کر دیں،شزا فاطمہ
- 9 گھنٹے قبل

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

’مجھے بچالو، میں مرنا نہیں چاہتا‘، گل پلازہ میں پھنسے نوجوان کی بھائی کو آخری کال
- 10 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کامیاب کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل

جدید ٹیکنالوجی ویلیو ایڈیشن اور زرعی برآمدات میں اضافے سےپاکستان تجارتی سرپلس حاصل کر سکتا ہے،وزیر اعظم
- 6 گھنٹے قبل

معروف اداکار رانا آفتاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی،الیکشن کمیشن
- 11 گھنٹے قبل













