جی این این سوشل

کھیل

بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار

آئی سی سی نے تینوں فارمیٹس میں  پلیئرز  کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔   ٹیسٹ رینکنگ میں بھی بابر اعظم نے ٹاپ تھری میں رہتے ہوئے تیسری پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے۔

محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر  موجود ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی باولرز رینکنگ  میں افغانستان کے  راشد خان نے دو درجے ترقی کے بعد تیسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔

قومی فاسٹ باولر شاہین آفریدی کی ٹیسٹ باولنگ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ہوئی ہے، شاہین آفریدی چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

تجارت

سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

ملک میں سونا5 ہزار400 روپے سستا ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے،سونا   5 ہزار 400 روپے سستا ہو گیا،جس سے سونے کی نئی قیمت  5400 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے،

جبکہ  10 گرام سونے کی قیمت میں  4630 روپے کمی ہوئی جس سے دس گرام سونے کی نئی قیمت   2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے ہو گئی ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سو نے کے نرخوں میں نمایاں کمی ہو گئی، فی اونس قیمت 65 ڈالر کم ہو کر 2662 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ٹرمپ  حکومت آنے سے پاک امریکہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،دفتر خارجہ

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، ممتاز زہرا بلوچ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرمپ  حکومت آنے سے پاک امریکہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ حکومت  کے آنے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے  کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں،اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف  اور صدر مملکت نے نو منتخب امریکی صدر کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، امریکہ میں نئی حکومت آنے سے دو طرفہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کی بھوک ہڑتال پر شدید تشویش ہے، حریت رہنما یاسین ملک کو فوری طور پر صحت کی  سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پربھارتی قبضےکے حوالے سےپاکستان کامؤقف جانا پہچانا ہے، ہم مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے موقف پر قائم ہیں، بھارت کو سمجھنا چاہیے بہیمانہ حربوں سے کشمیریوں کےجذبات نہیں کچل سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین سکیورٹی صورتحال بات چیت کر رہے ہیں ، وزیر اعظم نے چینی سفارت خانے کو چینی باشندوں کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ :ججوں کے ہاؤس  رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس  میں بڑا اضافہ

قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ :ججوں کے ہاؤس  رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس  میں بڑا اضافہ

حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کے ہائوس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں بڑا اضافہ کر دیا۔ 
ججوں کا ہاؤس رینٹ الاؤنس  68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کردیا،جبکہ  جوڈیشل الاؤنس 4 لاکھ 28 ہزار سے بڑھا کر 11 لاکھ 68 ہزار کر دیا گیا۔
قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll