جی این این سوشل

تجارت

ڈالر منہ کے بل گِر پڑا ، قیمت میں حیرت انگیز کمی

 پاکستانی روپے کی مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں  کمی  کا سلسلہ  جاری ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈالر منہ کے بل گِر پڑا ، قیمت میں حیرت انگیز کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی قسط ملنے پر پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی۔ آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 2روپے25پیسے سستا ہو گیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 216روپے50پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے۔

گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔  انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 37 پیسے سستا ہوکر218روپے75 پیسے کی سطح پر آگیا تھا۔

واضح رہے کی  آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری  کے بعد سے مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان  کو گزشتہ روز  آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی  ساتویں اور آٹھویں قسط موصول ہوئی ہے۔پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب 16 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوئی ہے۔

تجارت

حکومت کا بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے ونٹر پیکج لانے کا فیصلہ

ونٹر پیکج کا اطلاق آئی ایم ایف اور کابینہ کی منظوری کے بعد ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے ونٹر پیکج لانے کا فیصلہ

حکومت نے سردیوں میں بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے ونٹر پیکج پر غور شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق حکومت  نے موسم سرما میں اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے  ونٹر پیکج کی تجویز دی ہے، رپورٹس کے مطابق حکومت ونٹر پیکج  جنوری سے اپریل تک شروع کرنےپر غور کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بجلی کی طلب 8 ہزار سے 15 ہزار میگاواٹ بڑھانےکا پلان بنایا گیا ہے جب کہ اضافی بجلی استعمال کرنے  پرصارفین کو ایک یونٹ پر 12 روپے تک ریلیف دینےکی تجویز ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ اس اقدام سے کیپیسٹی پیمنٹ چارجز کا بوجھ کم ہو سکے گا اور ہرطرح کے صارفین کے اضافی بجلی استعمال سے ہزاروں بند فیکٹریاں چل سکیں گی۔

میڈیا ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے قانونی معاملات فائنل کرلیے گئے ہیں،تاہم پیکج کا اطلاق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی منظوری سے مشروط ہے اور آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کو بریف کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد کابینہ سے حتمی منظوری لی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پی ایس ایکس میں نئی تاریخ رقم ، اسٹاک مارکیٹ میں 93 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور

100 انڈیکس 480 پوائنٹس بڑھ کر 93001 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایکس  میں  نئی تاریخ رقم ، اسٹاک مارکیٹ  میں  93 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور

کاروباری ہفتے کے آخری روز، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئی تاریخ رقم، اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 93 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی۔

پاکستان کی ریٹنگ میں اضافے اور معاشی بہتری کو مارکیٹ میں تیزی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں 100 انڈیکس 480 پوائنٹس بڑھ کر 93001 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔

پچھلے روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 92,520 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 277 روپے 75 پیسے پر آگیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافے اور کرنٹ اکاؤنٹ کے سرپلس ہونے کے باعث روپیہ مضبوط ہوا ہے۔ یہ صورتحال پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عازمین حج کےلئے خوشخبری، سرکاری اسکیم والوں سے رقم قسط میں لینے کا فیصلہ

حج پیکج کے واجبات کو یکمشت کی بجائے 3 اقساط کی ادائیگی میں وصول کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عازمین حج کےلئے خوشخبری، سرکاری اسکیم والوں سے رقم قسط میں لینے کا فیصلہ

عازمین حج کےلئے خوشخبری، سرکاری اسکیم والوں سے رقم قسط میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سرکاری اسکیم کے تحت حج کی خواہش رکھنے والے افراد کیلیے  پالیسی میں حج پیکج کے واجبات کو اقساط میں وصول کرنے کی اسکیم بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ حج پیکج کے واجبات کو یکمشت کی بجائے 3 اقساط کی ادائیگی میں وصول کیا جائے گا، آغاز میں حج ایپلیکیشن کے ساتھ 2 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔

پھر حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد مزید 4 لا کھ روپے کی ادائیگی لازمی ہوگی جب کہ مجموعی رقم فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جائے گی تاہم مختلف سنگین نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا افراد حج پر نہیں جاسکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم کی حج درخواستیں نومبر کے وسط میں وصول کی جائیں گی۔ سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 عازمین حج کے لیے روانہ ہوں گے ان میں سے 5 ہزار اسپانسر شپ اسکیم کے تحت اور باقی ریگو لر اسکیم کے تحت جائیں گے۔

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی جانب سے حج پالیسی کا آئندہ ہفتے با ضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

پاکستانی عازمین حج کیلئے وزارت مذہبی امور سعودی عرب کی شرائط کے مطابق صحت پالیسی بھی تیار کی گئی جس کے مطا بق ڈائیلاسز کرانے والے افراد پر  اس سال حج پر جانے کی پابندی ہوگی۔

دوسری جانب دل کے عارضے میں مبتلا اور سانس پھولنے کے مریض بھی حج نہیں کرسکیں گے، پھیپھڑوں کی بیماری یا مصنوعی تنفس پر زندہ افراد بھی حج نہیں کرسکیں گے جب کہ  ایسے مریض جن کے جگر فیل ہونے کا خدشہ ہو وہ بھی حج پر نہیں جاسکیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll