جی این این سوشل

کھیل

ایشیا کپ : آج بھارت اور سری لنکا مدمقابل ہونگے 

دوبئی :  ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں آج بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایشیا کپ :  آج بھارت اور سری لنکا مدمقابل ہونگے 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلے جا نیوالے سپرفور مرحلے میں بھارت کو  اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی ، دوسری جانب سری لنکا نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو ہرایا تھا۔

بھارتی ٹیم اگر آج کا میچ ہار جاتی ہے تو اس کی ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی بہت مشکل ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں میں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔

گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا ۔

ایشیا کپ کے شیڈول کے مطابق سپر فور مرحلے میں گروپ اے کی پہلی اور دوسری ٹیم کا میچ 4  ستمبر بروز اتوار کو ہوگا۔

تجارت

مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کلو کمی ہوئی ،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

 لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا،قیمت 500روپے فی کلو سے بھی نیچے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے فی کلو کمی ہو گئی،کمی کے بعد مرغی کا گوشت 490 روپے کلوہو گیا ہے۔

زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کلو کمی ہوئی ،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی درجن انڈے 332 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کوپ 29 :وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آذربائیجان میں  مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقات

وزیراعظم نے عالمی رہنماوؤں سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوپ 29 :وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آذربائیجان میں  مختلف عالمی رہنماوؤں سے ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کوپ 29 کے اجلاس کے موقع پر مختلف عالمی رہنماوؤں سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ آذربائیجان کے دوران باکو میں کانفرنس آف پارٹیزکے 29 ویں کلائمیٹ ایکشن کیسربراہی اجلاس میں شرکت کی، جہاں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس، صدرالہام علیوف نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کا استقبال کیا۔.

وزیراعظم شہبازشریف نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس اوردیگرعالمی رہنماؤں سے مصافحہ کیا،کوپ 29 سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پروزیراعظم شہبازشریف نے عالمی رہنماؤں کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

اس موقع پر وزیرِاعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی اور  پاکستان متحدہ عرب امارات کے مابین موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔.

اس دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے  ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور ترکیہ کی خاتون اول امینہ ایردوان سے بھی ملاقات کی ، ملاقات میں ترکیہ پاکستان کے ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی ہوئیں. وزیرِ اعظم کی برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر سے بھی ملاقات کی اور پاکستان برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔  .

وزیرِ اعظم کی ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیویف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے بھی ملاقات کی دونوں رہنماوؤں نے  ملاقات میں وسط ایشیائی ممالک اور پاکستان میں گلیشیئرز و آبی وسائل کے تحفظ پر گفتگو کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تاجکستان اور ازبکستان سے مواصلاتی روابط کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔.

وزیرِ اعظم کی نیپال کے صدر رام چندر پاؤڈیل اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے بھی ملاقات ہوئی. ملاقات میں جنوبی ایشیاء میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، بلند ہوتی سطح سمندر کے خطرات اور جنگلات کے تحفظ پر گفتگو کی گئی، اسکے علاوہ ملاقات میں  بنگلہ دیش اور نیپال کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بھی  گفتگو ہوئی۔.

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ، وزیر اعلی بلوچستان

  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں تمام بڑے واقعات کی معلومات اکھٹی کرلی ہیں، بلوچستان میں دوست اور دشمن کی پہچان ختم ہوتی جارہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ، وزیر اعلی بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں تمام بڑے واقعات کی معلومات اکھٹی کرلی ہیں، بلوچستان میں دوست اور دشمن کی پہچان ختم ہوتی جارہی ہے، ریاست پاکستان کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ پر مزاحمت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کو غیر ملکی فنڈنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، بلوچستان میں کہاں ملٹری آپریشن ہورہے ہیں؟ مجھے تو بلوچستان میں کہی ملٹری آپریشن نظر نہیں آرہا، بلوچستان میں کہی بھی ملٹری آپریشن نہیں ہورہا۔

 سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ 500 کے قریب چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے 3 ہزار اہلکار تعینات ہیں، بلوچستان کے مسئلے کو طاقت کے ذریعے روکنا پڑیگا، اگر مذاکرات سے مسائل حل نہیں ہورہے تو طاقت استعمال کرنی پڑے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll