جی این این سوشل

پاکستان

سیلاب کی تباہ کاریاں : جاں بحق افراد کی تعداد 1300 سے تجاوز 

اسلام آباد: ملک بھر میں سیلا ب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، طوفانی بارشوں اور سیلاب  سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 325 ہوگئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیلاب کی تباہ کاریاں : جاں بحق افراد کی تعداد 1300 سے تجاوز 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں  سیلاب سے جاں بحق  افراد کی  تعداد ایک ہزار 325 تک پہنچ گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق  ملک بھرمیں بارشوں اور سیلا ب سے مزيد 11 افراد جاں بحق ہوئے ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق  تمام11  اموات سندھ  میں  رپورٹ کی گئی ہیں ۔ 

بارشوں اور سیلاب سے سندھ میں مجموعی  طور پر اب تک 522 افراد جاں بحق ہوئے ۔

سیلاب سے بلوچستان  میں 260،  پنجاب 189 ، گلگت بلتستان 22 اور آزاد کشمیر میں 42 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق  ملک بھر میں اب تک زخمى ہونے والوں کى تعداد 12 ہزار 703 ہے ۔ ملک بھر میں 5735 کلو ميٹر سڑکیں بارشوں اور سيلاب  میں بہہ گئیں،   7 لاکھ 50 ہزار 481 مويشيوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ملک بهر میں 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب  کی زد میں ہيں جبکہ  3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے۔

پاکستان

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق تجاویز کی منظوری

اجلاس میں پاکستان پوسٹ کے بقایا جات کیلئے 16.99 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے  ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق تجاویز کی منظوری

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 5 تجاویز میں ایف بی آر کی پیشہ ورانہ مہارت و تنظیمی صلاحیت بڑھانے کی مشروط منظوری کے علاوہ انسداد اسمگلنگ، افسران کے پرفارمنس منیجمنٹ رجیم اور افسران کی نقل و حرکت اور ٹرانزٹ کے دوران رہائشی انتظامات کی منظوری شامل ہے۔
ای سی سی اجلاس میں الیکشن کمیشن کے لیے 1 ارب 31 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کیلئے منظور کی گئی گرانٹ سندھ، خیبرپختوانخوا اور بلوچستان میں ضمنی انتخابات پر خرچ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اجلاس میں پاکستان پوسٹ کے بقایا جات کیلئے 16.99 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی

اسرائیل کی جانب سے بدترین انسانی صورتحال کے باوجود امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا دعویٰ ہے کہ  کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی نہیں کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی

ایک بیان میں نیتن یاہونے کہا کہ ایران کی جانب سے حملے کی صورت میں اسرائیل ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے بھی کرسکتا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی صدر امریکی دورے پر ہیں جہاں وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل پر ایران کی جانب سے ایک اور حملہ ایرانیوں پر اربوں  روپے کے ڈاکے کے مترادف ہے ۔ 

نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے  ایرانی تیل کی تنصیبات پر  حملہ کردیا تو  ایران میں معاشی تباہی آجائے گی۔

اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے گڑھ بیت داحیہ کو خالی کرنے کا حکم دیدیا ہے، وادی بقاع اور عین یعقوب پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ 
واضح رہے کہ  اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران 17 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 21 فلسطینی شہری شہید ہو گئے ۔

اسرائیل کی جانب سے بدترین انسانی صورتحال کے باوجود امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا دعویٰ ہے کہ  کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ڈنمارک اور چیک ریپبلک کے وزرائے اعظم اور آذربائیجان کے صدر سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔


وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ ہوگئے ہیں جب کہ آذربائیجان کے وزیرِ انصاف فرید احمدوف نے وزیرِ اعظم کو باکو ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ آذربائیجان کے دوران کاپ-29 کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور کانفرنس میں شریک عالمی رہنماوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کے خطرے سے دوچار پاکستان کی مشکلات سے آگاہ کیا۔


وزیرِ اعظم نے تاریخی طور پر ماحولیاتی آلودگی کے ذمہ دار ممالک کی جانب سے ماحولیاتی عالمی معاشی وعدوں کی تکمیل پر زور دیا۔وزیرِ اعظم نے پاکستان کی جانب سے منعقدہ کلائیمیٹ فنانس گول میز کانفرنس کی میزبانی کی اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عالمی معاشی وعدوں کی تکمیل پر زور دیا۔وزیر اعظم نے تاجکستان کی جانب سے گلیئشرز کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطح تقریب میں شرکت کی اور گلیشیئرز و آبی وسائل کے تحفظ کے لئے پاکستان کے اقدامات پر رشنی ڈالی۔


وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ڈنمارک اور چیک ریپبلک کے وزرائے اعظم اور آذربائیجان کے صدر سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll