Advertisement

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں سالانہ اجلاس  کل سے شروع ہو گا

نیویارک  : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں سالانہ اجلاس کل ( منگل) کو شروع ہو گا۔اجلاس میں امن و سلامتی سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے بعد پہلی بار اس اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت اور دیگر عہدیدار شرکت کر رہے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 19th 2022, 5:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں سالانہ اجلاس  کل سے شروع ہو گا

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے کردار کو اجاگر کریں گے ۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کےصدر دفتر میں اجلاس کے کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کئےگئے ہیں

 اجلاس میں متوقع طور پر زیر بحث آنے والے مسائل میں دنیا کے مختلف حصوں میں جاری تنازعات، ماحولیاتی تبدیلیاں ، کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث غربت، بھوک اور عدم مساوات میں ہونے والا اضافہ جس سے محروم طبقات خاص طور سے متاثرہ ہو رہے ہیں

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اے پی پی کوبتایا کہ اس اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر بحث ہمارے لئے خصوصی اہمیت کی حامل ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے 23 ستمبرکو جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی اور ماحولیاتی تبدیلیوں اور عالمی حدت میں اضافے کے خطرات کو اجاگر کیا جائے گا ۔  اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں کساد بازاری کے خطرے پر بھی غور ہو گا ۔  اجلاس میں زیر بحث آنے والے دیگر مسائل میں مسئلہ کشمیر،مسئلہ فلسطین، افغانستان، ایران کے جوہری معاہدے پر مذاکرات اور کوریائی خطے کی صورتحال شامل ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب  نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر، وزیر اعظم افریقی یونین، یورپی یونین اور امریکا کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والی گلوبل فوڈ سیکورٹی سمٹ اور کوپ ۔27میں شرکت کریں گے ۔

انہو ں نے کہا کہ گلوبل فوڈ سکیورٹی سمٹ اور کوپ ۔27 موسمیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال، بین الاقوامی برادری سطٖح پر درپیش اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات پر غور و فکر کرنے کے لیے اہم پلیٹ فارمزثابت ہوں گے ۔ وزیراعظم مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں، جنرل اسمبلی کے صدر، سیسابا کوروس، اقوام متحدہ کے سربراہ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں، بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور مخیر تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ کے دوران رہنماؤں کو بات چیت کا موقع بھی ملے گا اور وزیراعظم شہباز شریف بین الاقوامی میڈیا سے بھی بات چیت کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جی ۔77 اور چین کے وزرا خارجہ کےسالانہ اجلاس اور او آئی سی وزراخارجہ کے سالانہ کوارڈینیشن اجلاس کی صدارت کے ساتھ ساتھ کئی اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں شرکت ، متعدد ممالک کے وزرا خارجہ سے ملاقاتیں ، تھنک ٹینک سے خطاب اور او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 

Advertisement
  پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنا اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، شہباز شریف

  پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنا اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، شہباز شریف

  • ایک گھنٹہ قبل
"اسکوئڈ گیم" کے تیسرے سیزن کی  ریلیز کے صرف تین دنوں میں شاندار کامیابی

"اسکوئڈ گیم" کے تیسرے سیزن کی ریلیز کے صرف تین دنوں میں شاندار کامیابی

  • 2 گھنٹے قبل
پاکپتن: ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کا معاملہ، سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس اسپتال گرفتار

پاکپتن: ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کا معاملہ، سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس اسپتال گرفتار

  • 2 گھنٹے قبل
اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

  • 4 گھنٹے قبل
نامورہالی وڈ اداکار مائیکل میڈسن 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

نامورہالی وڈ اداکار مائیکل میڈسن 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

  • 4 گھنٹے قبل
5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر اور شہباز احمد کو اشتہاری قرار

5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر اور شہباز احمد کو اشتہاری قرار

  • 3 گھنٹے قبل
این ڈی ایم اےکا ملک بھر میں دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے متعلق الرٹ جاری

این ڈی ایم اےکا ملک بھر میں دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے متعلق الرٹ جاری

  • 3 گھنٹے قبل
حکومت کا ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ

حکومت کا ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ

  • 2 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ کابھارت کی جانب سے  جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کی مسلسل خریداری پراظہار تشویش 

دفتر خارجہ کابھارت کی جانب سے جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کی مسلسل خریداری پراظہار تشویش 

  • 41 منٹ قبل
لاہورکی قدیم مبارک حویلی،
جہاں سے محرم کا سب سے قدیم جلوس برآمد ہوتا تھا

لاہورکی قدیم مبارک حویلی، جہاں سے محرم کا سب سے قدیم جلوس برآمد ہوتا تھا

  • ایک گھنٹہ قبل
مظفرآباد: سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق،ایک زخمی

مظفرآباد: سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق،ایک زخمی

  • 2 گھنٹے قبل
وزیرا عظم کی  آذری صدر الہام علیوف کی ملاقات،دو طرفہ تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

وزیرا عظم کی آذری صدر الہام علیوف کی ملاقات،دو طرفہ تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement