کراچی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ کل نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق 17 سال کا طویل انتظاراپنے اختتام کو پہنچا ، انگلش کرکٹ سٹارز ایک بار پھر پاکستانی میدانوں میں ان ایکشن ہوں گے۔
پہلا ٹی 20 میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کل ساڑھے سات بجے شروع ہوگا ۔ قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں جبکہ انگلینڈ ٹیم معین علی کی کپتانی میں میدان میں اتریں گے ۔
پاکستانی سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) ، شاداب خان، عامر جمال، ابرار احمد، آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہنواز دہانی، شان مسعود اور عثمان قادر شامل ہیں۔
انگلینڈ کے سکواڈ میں جوس بٹلر (کپتان)، معین علی، ہیری بروک، جارڈن کاکس، سیم کرن، بین ڈکٹ، لیام ڈاسن، رچرڈ گلیسن، ایلکس ہیلز، ٹام ہیلم، ول جیکس، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، فل سالٹ، اولی اسٹون، ریس ٹوپلی، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس، لیوک ووڈ، مارک ووڈ شامل ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو کراچی سے ہوگا۔
سیریز کے بقیہ تین میچ 22، 23 اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔
اس حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل






