جی این این سوشل

علاقائی

بلوچستان : سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 300 تک پہنچ گئی 

کوئٹہ: پی ڈی ایم اے کے مطابق  بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افرادکی تعداد 300 تک پہنچ گئی ہے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلوچستان : سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 300 تک پہنچ گئی 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پراوونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کے مطابق  بلوچستان میں جاں بحق ہونے والوں میں 137 مرد 73 خواتین اور 90 بچے شامل ہیں ۔  بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 172 افراد زخمی ہوئے جن میں 91 مرد 39 خواتین اور 45 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 65 ہزار مکانات منہدم اور جزوی نقصان کا شکار ہوئے  جبکہ بارشوں میں 1500 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہرائیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں ۔ بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 22 پل ٹوٹ چکے ہیں ، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔ 

مجموعی طور پر 2 لاکھ 8 سو 11 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں سیلاب میں بہہ گئے اور  بارشوں سے 2 لاکھ 70  ہزار 744 مال مویشی ہلاک ہوگئےہیں۔ 

دنیا

سیکرٹری اقوام متحدہ کا فلسطین میں مستقل بنیادوں پر جنگ بندی پر زور

اسرائیل نے غزہ پٹی کے محاصرے سے فلسطین میں معاشی ، خوراک ، بجلی ، پانی کا بحران پیدا کر دیا جس کے بعد ہزاروں فلسطینی بے گھر ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکرٹری اقوام متحدہ کا فلسطین میں مستقل بنیادوں پر جنگ بندی پر زور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی معاہدے کی بجائے مکمل جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو دی جانے والی امداد سترہ لاکھ بے گھر افراد کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے جس کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ انسانی بحران سنگین صورت اختیار کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ پٹی کے محاصرے سے فلسطین میں معاشی ، خوراک ، بجلی ، پانی کا بحران پیدا کر دیا جس کے بعد ہزاروں فلسطینی بے گھر ہو گئے ۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ غزہ کی جانب جانے والی امدادی گاڑیوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا جائے گا ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

دو ریاستی حل کے حصول کے لیے بین الاقوامی محاذ چاہتے ہیں، فلسطینی وزیر اعظم

غزہ کی پٹی یا مغربی کنارے کے جزوی حل کے بارے میں بات کرنا ممکن نہیں ہے، محمد اشتیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دو ریاستی حل کے حصول کے لیے بین الاقوامی محاذ چاہتے ہیں، فلسطینی وزیر اعظم

فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی یا مغربی کنارے کے جزوی حل کے بارے میں بات کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے ایک مخصوص ٹائم ٹیبل کے اندر دو ریاستی حل کے حصول کے لیے بین الاقوامی محاذ کی تشکیل پر زور دیا۔

اشتیہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سےخطاب میں مزید کہا کہ ہم دو ریاستی حل کے حصول کے لیے ایک بین الاقوامی محاذ چاہتے ہیں۔ یہ محاذ ریاست فلسطین کی زمینوں پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کو ختم کرنے کےلیے ایک ٹائم فریم کے تحت کام کرے، غزہ یا مغربی کنارے کے لیے جزوی حل کے بارے میں بات کرنا ممکن نہیں ہے، حل جامع اور مربوط ہونا چاہیے جس میں غزہ اور مغربی کنارے، بشمول یروشلم اور پناہ گزینوں کی واپسی کا حق ہونا چاہیے۔

محمد اشتیہ نے غزہ میں جبری نقل مکانی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم غزہ کی پٹی سے اپنے بچوں کی جبری نقل مکانی کو نہیں، غزہ کی پٹی کے کچھ حصوں پر اسرائیلی قبضے کو نہیں اور بفر زونز کا قیام نہیں چاہتے، انہوں نے جنگ بندی، غزہ کی پٹی میں امداد کی ترسیل اور اسرائیل کو ایک "قابض ریاست" کے طور پر انسانی امداد کی فراہمی اور پٹی میں تمام گزرگاہوں کو کھولنے کا ذمہ دار ٹھہرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعلٰی بلوچستان پیپلزپارٹی کا جیالہ ہو گا ،بلاول بھٹو کا جلسے سے خطاب

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں کو سرپرائز دے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلٰی بلوچستان پیپلزپارٹی کا جیالہ ہو گا ،بلاول بھٹو کا جلسے سے خطاب

کوئٹہ : کوئٹہ میں 56 ویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان کا وزیر اعلی پیپلز پارٹی کا جیالہ ہی ہو گا ۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ اس بلوچستان میں جتنے ذخائر ہیں سب یہاں کی عوام کیلئے ہیں کوئی ان کو ان سے چھین نہیں سکتا ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی چارٹر آف ڈیموکریسی لے کر آئے گی ، انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے سیاست کی بجائے قوم کی خدمت کی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں کو سرپرائز دے گی ۔

کہا کہ ہم اکثریت سے انتخابات جیتیں گے جیالے جشن کیلئے تیار رہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll